ETV Bharat / state

بریلی میں ٹرک سڑک حادثہ، امام سمیت دو افراد ہلاک - ریچھا-جہان آباد روڈ

تصادم کے بعد بائک سوار تین افراد سڑک پر گر گئے جب تک وہ سنبھل پاتے تب تک مسجد کے امام اور ان کے بھائی سمیت تین افراد کو پیچھے سے آنے والے ٹرک نے روند دیا۔

In Bareilly, a truck ran over two people, including a mosque imam
بریلی میں ٹرک نے مسجد کے امام سمیت دو افراد کو روندا
author img

By

Published : Jan 16, 2021, 6:16 PM IST

اترپردیش میں شہر بریلی کے دیہی علاقے میں ایک ٹرک نے مسجد کے امام اور ان کے چچا زاد بھائی سمیت تین افراد کو روند دیا جس کے نتیجےمیں دو افراد کی موت ہو گئی اور دو دیگر زخمی ہو گئے۔

پولیس نے بتایا کہ جمعہ کی رات کو دو بائک میں آمنے سامنے کا تصادم ہو گیا۔ ایک بائک پر تین افراد جبکہ دوسری بائک پر ایک شخص سوار تھا۔

تصادم کے بعد بائک سوار تین افراد سڑک پر گر گئے جب تک وہ سنبھل پاتے تب تک مسجد کے امام اور ان کے بھائی سمیت تین افراد کو پیچھے سے آنے والے ٹرک نے روند دیا۔ جس کے نتیجے میں امام اور ان کے چچا زاد بھائی کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔ پولیس نے دو زخمیوں کو ہسپتال بھیجا۔

سینیئر پولیس افسر روہت سنگھ ساجوان نے بتایا کہ دیورنیاں تھانہ حلقے کے گاؤں کے پیپرا کے باشندے آصف خان مرادآباد کی ایک مسجد میں امام ہیں۔ وہ جمعہ کے روز اپنے گاؤں آئے تھے۔ انھیں نینی تال روڈ سے گاؤں تک لانے کے لیے جاوید خاں اور اقبال اسٹیشن پہنچ گئے۔

گاؤں جاتے وقت بائک اقبال چلا رہا تھا۔ جمعہ کی رات تقریباً نو بجے ریچھا-جہان آباد روڈ پر مشن اکیڈمی اسکول اورپولٹری فارم کے درمیان سامنے سے آنے والی شاکر کی بائک سے ٹکر ہو گئی۔ اقبال کھائی میں گر گیا اور باقی لوگ سڑک پر گر گئے۔

پیچھے سے ٹرک نے روڈ پر گرے زخمیوں کو روند دیا۔ اس میں امام آصف اور جاوید کی موقع پر ہی موت ہو گئی جبکہ اقبال اور دوسری بائک پر سوار شاکر سنگین طور پر زخمی ہو گیا۔ دونوں کو علاج کے لیے بریلی بھیجا گیا ہے۔ لاشیں پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دی گئی ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.