ETV Bharat / state

نوئیڈا میں 30 اگست تک دفعہ 144 کا نفاذ - noida corona

اے ڈی سی پی لا اینڈ آرڈر شردھا پانڈے نے بتایا کہ جولائی اور اگست میں ساون، شیوارتری، عید الاضحیٰ، یوم آزادی، محرم، رکشا بندھن اور جنم اشٹمی جیسے بڑے تہواروں کے پیش نظر گوتم بدھ نگر میں دفعہ 144 نافذ رہے گی۔

Implementation of Section 144 in Noida till August 30
نوئیڈا میں 30 اگست تک دفعہ 144 کا نفاذ
author img

By

Published : Jul 10, 2021, 3:58 PM IST

کرونا انفیکشن سے لوگوں کو بچانے اور عوامی مقامات پر غیر ضروری اجتماع سے روکنے اور آنے والے تہواروں کو ذہن میں رکھتے ہوئے، پولیس کمشنر گوتم بدھ نگر آلوک سنگھ نے ضلع میں 30 اگست تک دفعہ 144 نافذ کرنے کا حکم دیا۔

اے ڈی سی پی لا اینڈ آرڈر شردھا پانڈے نے بتایا کہ جولائی اور اگست میں ساون، شیوارتری، عید الاضحیٰ، یوم آزادی، محرم، رکشا بندھن اور جنم اشٹمی جیسے بڑے تہواروں کے پیش نظر گوتم بدھ نگر میں دفعہ 144 نافذ رہے گی۔

Implementation of Section 144 in Noida till August 30
نوئیڈا میں 30 اگست تک دفعہ 144 کا نفاذ

طبی خدمات اور ضروری خدمات کے علاوہ کنٹینمنٹ زون میں دیگر تمام سرگرمیوں پر پابندی رہے گی۔

کسی بھی قسم کے سماجی، سیاسی، کھیل، تفریح، تعلیمی، ثقافتی پروگرام، مذہبی تہوار اور دیگر اجتماعات سے متعلق سرگرمیوں کو بغیر کسی اجازت کے نہیں ہوں گی۔

شادی کی تقریب میں زیادہ سے زیادہ 50 افراد شرکت کر سکیں گے۔ میٹرو، بسیں اور ٹیکسی میں پچاس فیصد سے زیادہ سواری نہیں بیٹھ سکے گی۔

تھری وہیلر آٹو میں دو افراد ڈرائیور کے ساتھ بیٹھ سکتے ہیں۔ بیٹری سے چلنے والے رکشہ میں ڈرائیور سمیت تین افراد اور 4 پہیہ والی گاڑی میں 4 سے زیادہ افراد نہیں بیٹھ سکتے ہیں۔

کوئی بھی شخص کسی بھی قسم کی آڈیو، ویڈیو کیسٹ، سی ڈی فروخت نہیں کر سکے گا، جو گمراہ کن اور تناؤ کا باعث بنے۔سوئمنگ پول کھولنے کی اجازت نہیں ہوگی۔

مزید پڑھیں:

کنٹینمنٹ زون کے علاوہ، 50 سے زیادہ عقیدت مند مذہبی مقامات پر ایک جگہ نہیں جاسکیں گے۔ مالز، ریستوراں، ہوٹلوں میں، ہفتے میں 5 دن صبح 7 بجے سے رات 9 بجے تک ایک کرسی کو چھوڑ کر دوسری پر "بیٹھو نہیں" کے کراس یا do not sit کی نشاندہی کرنی ہوگی اور ایک بار میں 50 فی صد ہی بیٹھنے کی گنجائش ہو گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.