سر سید احمد خاں کے یوم پیدائش کے موقع پر گزشتہ تقریباً دس برسوں علیگڑھ مسلم یونیورسٹی Aligarh Muslim University کا شعبہ رابطۂ عامہ آل انڈیا مضمون نویسی مقابلہ صرف انگریزی زبان میں کراتا ہے۔
جس سے متعلق ای ٹی وی بھارت گزشتہ دو برسوں سے یونیورسٹی اور مدارس کے طلبہ کے مطالبات کے ساتھ اردو اور ہندی زبانوں میں بھی کرانے کی خبر شائع کر رہا ہے۔ جہاں ایک جانب یونیورسٹی اور مدارس کے طلبہ کا کہنا تھا کہ اے ایم یو، پی آر او، عمر سلیم پیرزادہ کو انگریزی کے ساتھ اردو اور ہندی میں بھی کرانا چاہئے تاکہ وہ طلبہ بھی اس مضمون نویسی مقابلے میں حصہ لے سکے جن سے انگریزی نہیں آتی۔
وہیں اس سے متعلق پی آر او نے بیان جاری کر کہا تھا 'اردو زبان میں ہم اس لئے نہیں کرا رہے کیونکہ ہمارے کچھ حدود ہیں اور انگریزی پورے ملک میں جانی جاتی ہے اس لئے کرا تے ہیں۔'
اے ایم یو طبیہ کالج کے پروفیسر ایس ایم صفدر اشرف نے بتایا کہ ای ٹی وی بھارت کی خبر کا ہی اثر ہے کہ ہم لوگ آل انڈیا مضمون نویسی مقابلہ کو صرف اردو اور ہندی میں کرا رہے ہیں کیوں کہ یونیورسٹی پی آر او دفتر کی جانب سے یہ سر سید کی یوم پیدائش کے موقع پر صرف انگریزی زبان میں کرایا جاتا ہے۔
ای ٹی وی بھارت کی خبر کے بعد ہی ہم نے سوچا کہ یہ ایک اہم مضمون نویسی مقابلہ ہے جس کو اردو اور ہندی میں بھی ہونا چاہیے تاکہ اس مقابلے میں وہ طلبہ بھی حصہ لے سکیں جن سے انگریزی نہیں آتی، سرسید کی یوم وفات کے موقع پر پہلی مرتبہ ہم اس کو کرا رہے ہیں، مضمون کو جمع کرنے کی آخری تاریخ 28 فروری ہے اور انعامات کا اعلان سر سید کی 124 ویں برسی پر یعنی 27 مارچ کو کیا جائے گا۔
موضوع : 'سر سید احمد خاں کے مذہبی اور قوم پرستی کے نظریات'
داخلہ فیس : 50 روپے، اہلیت کی میعار بارہویں جماعت سے اپر یونیورسٹی یا کالج طلبہ۔
آخری تاریخ : 28 فروری 2022۔
انعامات : اول 10000، دوم 7500، سوم 5000 اور چار زونل سطح پر ٹاپرس کو 2500 کے نقد۔
آرگنائزر : انڈین انٹیگرینٹ کمیونٹی ہیلتھ ایسوسی ایشن (آئی آئی کے ایچ اے)، سمران امپیریل گلڈ اور ڈبیٹنگ اینڈ لٹریری کلب اے ایم یو۔
رابطہ : sigaligarh@gmail.com, iichaligarh@yahoo.com, (9368005661)
یونیورسٹی طلبہ رہنما محمد عارف تیاگی نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہم آل انڈیا مضمون نویسی مقابلہ کو اردو اور ہندی میں کرائے جانے کا کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہیں اور امید کرتے ہیں کے آنے والے وقت میں یونیورسٹی پی آر او دفتر بھی اس کو انگریزی کے ساتھ اردو اور ہندی میں بھی کروائے گا۔