ETV Bharat / state

Agriculture Deputy Director On IFFCO افکو کسانوں کو نینو یوریا جبراً نہ فروخت کریں، ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت

ضلع ہمیر پور کی کوآپریٹو سوسائٹیوں میں ڈی اے پی اوریوریا کے ساتھ افکو کے نینو یوریا کی بوتل بھی کسانوں کو زبردستی خریدنے پر مجبور کئے جانے کی بات سامنے آئی ہے۔ اس معاملے کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت ڈاکٹر ہری شنکر بھارگوا نے کوآپریٹو کے اسسٹنٹ رجسٹرار کوآپریٹو پرناراضگی کا اظہار کیا اور کسانوں کو زبردستی نینو یوریا دینے پر پابندی لگا دی ہے۔Agriculture Deputy Director On IFFCO

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Oct 7, 2022, 5:30 PM IST

ہمیرپور: اترپردیش کے ضلع ہمیر پور کی کوآپریٹو سوسائٹیوں میں ڈی اے پی اوریوریا کے ساتھ افکو کے نینو یوریا کی بوتل بھی کسانوں کو زبردستی خریدنے پر مجبور کئے جانے کی بات سامنے آنے پر زراعت کے ڈپٹی ڈائریکٹر چترکوٹ ڈویژن نے جمعہ کو ایسا کرنے سے روکا ہے۔Agriculture Deputy Director On IFFCO

اس معاملے کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت ڈاکٹر ہری شنکر بھارگوا نے کوآپریٹو کے اسسٹنٹ رجسٹرار (اے آر) کوآپریٹو پرناراضگی کا اظہار کیا اور کسانوں کو زبردستی نینو یوریا دینے پر پابندی لگا دی ہے۔ اس سے افکو میں ہلچل مچ گئی ہے۔

کوآپریٹو کے اسسٹنٹ رجسٹرار (اے آر) کوآپریٹو رام ساگر چورسیا نے کہا کہ زمین کو بنجر ہونے سے بچانے کے لئے دیسی مصنوعات نینو یوریا کی حوصلہ افزائی کے لئے حکومت دو سال سے کوشش کر رہی ہے، لیکن ابھی بھی یوریا اور ڈی اے پی سے کسانوں کی محبت ختم ہونے کے بجائے بڑھتی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نینو یوریا کسانوں تک صد فیصد پہنچانے کے لیے کوشاں ہے۔ افکو نے ایک ماہ پہلے نینو یویا کی نصف لیٹر کی 4636 بوتلیں ضلع میں بھیجی تھیں۔ جس میں بمشکل 2509 بوتلیں کسانوں کو زبردستی دی گئی ہیں۔

اس میں ایک بوتل کی قیمت 240 روپے بتائی گئی ہے۔ یہاں، بوائی کے عروج کے موسم کی وجہ سے، کسان کوآپریٹو سوسائٹی سے ڈی اے پی کھاد کی خریداری کر رہے ہیں۔ وہیں افکو نے ہر کسان کو ڈی اے پی کے ساتھ نینو یوریا کی بوتل خریدنا ضروری قراردیا ہے۔ اس پر کسانوں نے برہمی کا اظہار کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: PM Modi On Nano Urea Liquid: پورے ملک میں آٹھ نئی نینو یوریا فیکٹریاں لگائی جائیں گی، مودی

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.