ETV Bharat / state

باندہ: بیوی کے کٹے ہوئے سر کو لیکر شوہر نے کوتوالی میں خودسپردگی کی - عورت کے کٹے ہوئے سر کو اپنے قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا ہے

پولیس نے قاتل شوہر کو اپنی تحویل میں لے لیا اور عورت کے کٹے ہوئے سر کو اپنے قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا ہے۔

قاتل شوہر
قاتل شوہر
author img

By

Published : Oct 9, 2020, 2:08 PM IST

ریاست اترپردیش کے ضلع باندہ میں آج صبح ایک سنسنی خیز واقعہ پیش آیا ہے جہاں ایک شوہر نے اپنی بیوی کو قتل کرنے کے بعد اس کے سر کو لیکر کوتوالی پہنچا۔

شوہر کو اپنی بیوی پر ناجائز تعلقات کا شبہہ تھا، اس سے قبل اس نے بیوی کے عاشق پر بھی کلہاڑی سے حملہ کیا تھا، لیکن عاشق نے کسی طرح وہاں سے بھاگ کر اپنی جان بچائی۔

قاتل شوہر

معلومات کے مطابق قاتل نے پہلے اپنے پڑوس میں رہنے والے ایک نوجوان کو اپنے گھر پر بلایا اور اچانک اس نے اس پر غصے سے حملہ کردیا، اسی دوران جب اس کی بیوی نے نوجوان کو بچانے کی کوشش کی تو اس نے اپنی بیوی پر بھی کلہاڑی سے حملہ کردیا، جس میں وہ زخمی ہوگئی ، اسی دوران محلے کا نوجوان کسی طرح وہاں سے فرار ہوگیا اور بیوی بھی اپنی جان بچانے کے لئے بھاگی لیکن شوہر نے اس دوران اپنی اہلیہ کا قتل کردیا اور سر کاٹ کر کوتوالی جا پہنچا۔

واضح رہے کہ یہ معاملہ بابیرو کوتوالی علاقے کے نیتا نگر کا ہے۔ جہاں کے رہائشی کنر یادو نے آج صبح 6 بجے اپنے پڑوس میں رہنے والے روی عرف بنٹا کو فون کر کے گھر بلایا۔

کنر یادو کو شبہ تھا کہ روی کا اسکی بیوی ویمالا سے ناجائز تعلقات ہیں اور جیسے ہی راوی کنر یادو کے دروازے پر پہنچا اس دوران کنر یادو نے کلہاڑی سے اس پر حملہ کرد یا اور جب بیوی ویملا نے یہ دیکھا تو وہ راوی کو بچانے کے لئے بھاگی اور اس دوران ویملا کے شوہر کنر نے بھی اپنی بیوی پر حملہ کردیا۔

اس دوران راوی اپنی جان بچانے کے بعد وہاں سے فرار ہوگیا۔ ویمالا بھی اپنی جان بچانے کے لئے بھاگی اور وہ رشتہ دار کے ایک گھر میں چھپ گئی۔

لیکن کنر یادو نے اس کا پیچھا کیا اور وہ اس گھر میں داخل ہو گیا جہاں اس کی بیوی چھپی تھی۔ کنر یادوں نے کلہاڑی سے اپنی بیوی پر حملہ کرکے اس کا قتل کر دیا۔

کنر یادو نے اپنی بیوی کے کٹے ہوئے سر کو لئے ہوئے کوتوائی پہنچا اور وہاں اس نے خود سپردگی کر دی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.