ETV Bharat / state

اترپردیش: چائے نہ بنانے پر بیوی کا قتل - ببلو نامی شخص

اترپردیش کے ضلع لکھیم پور کھیری میں شوہر نے بیوی کا صرف اس وجہ سے قتل کردیا کہ بیوی نے اس کے لیے چائے نہیں بنائی۔

husband killed her wife for not making tea in lakhimpur khiri
اترپردیش: چائے نہ بنانے پر بیوی کا قتل
author img

By

Published : Jun 23, 2020, 2:15 PM IST

ریاست اترپردیش میں ضلع لکھیم پور کھیری کے بربر گاؤں میں قتل کا عجیب واقعہ سامنے آیا ہے۔ شوہر نے محض کڑک چائے نہ بنانے پر بیوی کا چاقو سے بے رحمی کے ساتھ قتل کردیا۔

اترپردیش: چائے نہ بنانے پر بیوی کا قتل

اطلاع کے مطابق سوموار کی صبح ببلو نامی شخص نے بیوی سے کڑک چائے بنانے کو کہا، چھ ماہ کی رینو (اس کی بیوی) چائے بنانے اٹھی تو کسی بات کو لے کر جھگڑا ہوگیا۔

معاملہ اتنا بڑھ گیا کہ شوہر ببلو نے باورچی خانے میں رکھے چاقو سے پل بھر میں ہی بیوی کا قتل کردیا اور موقع سے فرار ہوگیا۔

متوفیہ رینو کے چچا رام سنگھ نے بتایا کہ رینو اور ببلو کی شادی 16 برس قبل ہوئی تھی، ان دونوں کے تین بچے ہیں اور رینو 6 ماہ کی حاملہ بھی تھی۔ انہوں نے بتایا کہ ببلو اکثر چھوٹی چھوٹی باتوں پر رینو کو مارتا پیٹتا تھا، آج صبح اس نے غصے میں آکر اتنا بڑا کارنامہ انجام دیا۔

وہیں پولیس کا کہنا ہے کہ یہ قتل چائے نہ بنانے پر ہوا ہے، جس سے گاؤں کے لوگ حیرت و دہشت میں ہیں۔ اس معاملے پر پولیس سپرنٹنڈنٹ پونم نے بتایا کہ چائے کو لے کر ہوئے تنازع میں ببلو نے اپنی بیوی کا قتل کردیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ملزم کو جلد از جلد پکڑ کر گرفتار کیا جائے گا۔ فی الحال اسے پکڑنے کے لیے دبش دی جارہی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.