اقلیتی بہبود کی وزارت کی جانب سے رامپور کے نمائش گراونڈ میں قومی سطح کے 10 روزہ ہنر ہاٹ کا اہتمام کیا گیا۔ لوکل فار ووکل تھیم کے تحت منعقدہ اس ہنر ہاٹ کا مقصد ملک کی چھوٹی صنعتوں سے جڑے ہنر مندوں کے ہنر کو فروغ دینا تھا۔
یہی وجہ ہے کہ ملک کے 27 صوبوں سے آئے دو سو ہنر مندوں کے اسٹالز لگائے گئے۔ جن پر تقریباً 16 کروڑ 75 لاکھ روپئے کا کاروبار ہوا۔ اس دوران ہر روز ہزاروں شائیقین کی بھیڑ رہی۔
سب سے زیادہ بھیڑ کھانے پینے کے ذائقوں کے اسٹالوں پر دیکھنے میں آئی۔ جہاں لوگوں نے الگ الگ ریاستوں کے کھانوں کا ذائقہ لیا۔
اس دوران ثقافتی پروگراموں کا بھی اہتمام کیا گیا جہاں ہر روز مختلف فنکاروں نے اپنے فن کے جوہر دکھا کر لوگوں کو اپنی جانب راغب کیا۔
مزید پڑھیں:
جونپور: سونے کے پانی سے مزین 200 برس قدیم قرآنی نسخہ
لوکل فار ووکل تھیم کے تحت رامپور میں منعقدہ اس ہنر ہاٹ میں کوی سمیلن اور کل ہند مشاعرہ کا بھی اہتمام کیا گیا لیکن رامپور کی ادبی خدمات کو فراموش کرتے ہوئے رامپور کے کسی بھی شاعر اور ادیب کو مدعو نہیں کیا گیا۔ جس کو لیکر لوگ سوشل میڈیا پر اپنے غم و غصہ کا بھی اظہار کرتے نظر آ رہے ہیں۔