ETV Bharat / state

Rakesh Tikait over Lakhimpur Kheri Violence: سپریم کورٹ سے کسانوں کو انصاف ملنے کی امید، راکیش ٹکیت - آشیش مشرا کو خودشپردگی کے فیصلے پر راکیش ٹکیت کا بیان

لکھیم پور کھیری تشدد معاملے میں سپریم کورٹ نے ملزم آشیش مشرا کو ایک ہفتے کے اندر خودشپردگی کا حکم دیا۔ اس پر بیان دیتے ہوئے بھارتیہ کسان یونین کے رہنما راکیش ٹکیت نے کہا کہ سپریم کورٹ کے حکم سے کسانوں کو انصاف ملنے کی امید جاگی ہے Rakesh Tikait on Lakhimpur Kheri Violence۔

Rakesh Tikait on Lakhimpur Kheri Violence

author img

By

Published : Apr 18, 2022, 8:24 PM IST

مظفر نگر: لکھیم پور کیس کے ملزم آشیش مشرا کی ضمانت خارج ہونے کے بعد جہاں سپریم کورٹ نے آشیش مشرا کو ایک ہفتے کے اندر خودسپردگی کا حکم دیا۔ وہیں اس پورے معاملے میں بھارتیہ کسان یونین کے قومی ترجمان چودھری راکیش ٹکیت نے سپریم کورٹ کے حکم کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ سپریم کورٹ صحیح کام کر رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس پورے معاملے پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔ اس معاملے کی پوری نگرانی سپریم کورٹ کر رہا ہے اور سپریم کورٹ نے محسوس کیا کہ آشیش مشرا کو ضمانت دی گئی ہے۔ اس میں ہائی کورٹ نے جلد بازی کی، جس کی وجہ سے عدلیہ پر آنچ آئی اور اترپردیش حکومت نے کورٹ کے سامنے حقائق کو نہیں رکھا۔ اس لیے انہیں ضمانت مل گئی Rakesh Tikait Statment on Lakhimpur Kheri Violence Case۔

ویڈیو دیکھیے۔

راکیش ٹکیت نے مزید کہا کہ آج سپریم کورٹ نے آشیش مشرا کی ضمانت منسوخ کرتے ہوئے ملزم آشیش مشرا کو 1 ہفتے کے اندر خودسپردگی کرنے کا حکم دیا۔ اسی لیے ہمیں عدلیہ پر پورا بھروسہ ہے اور امید ہے کہ آنے والے وقت میں کسانوں کو انصاف ملے گا۔ کسانوں اور وکلاء کے ذریعے ہم اپنی بات رکھیں گے۔ ہم عدالت میں اپنا موقف مضبوطی سے رکھیں گے اور حکومت کو بھی وہاں کے کسانوں اور متاثرین کا ساتھ دینا چاہیے۔

مزید پڑھیں:

آئندہ 25 تاریخ کو لکھیم پور میں ہماری میٹنگ ہوگی، جس میں ہم جائیں گے۔ میٹنگ متحدہ کسان مورچہ کی میٹنگ ہے، ہم حکومت سے بات کریں گے اور متاثرہ خاندانوں سے بھی بات کریں گے۔

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.