ETV Bharat / state

Holika Dahan Fire Department Alert in Ghaziabad: غازی آباد میں ڈھائی ہزار مقامات پر ہولیکا دہن، فائر محکمہ الرٹ

etv bharat urdu news etv bharat urdu khabar ای ٹی وی بھارت اردو نیوز ای ٹی وی بھارت اردو خبر یہ بھی پڑھیں:

غازی آباد میں ڈھائی ہزار مقامات پر ہولیکا دہن،فائر محکمہ الرٹ

author img

By

Published : Mar 17, 2022, 10:43 AM IST

غازی آباد:
اتر پردیش کے غازی آباد میں ڈھائی ہزار (2500) مقامات پر ہولیکا دہن کا اہتمام کیا گیا ہے۔ یہ ہولیکا دہن ضلع کے فائر ڈپارٹمنٹ کے لئے ایک مصیبت بن گئی ہے۔اس کے لئے محکمہ فائر نے اپنی تیاری کرنی شروع کر دی۔ اس کے تحت ہولیکا دہن کے دن سے لے کر رنگ ڈالنے تک فائر انجن مختلف مقامات پر تعینات رہیں گے۔ چیف فائر آفیسر نے فائر اسٹیشنز کو ہائی الرٹ رہنے کی ہدایت کی ہے۔

ضلع میں پانچ فائر اسٹیشنوں کے علاوہ آٹھ اہم مقامات کی نشاندہی کی گئی ہے جہاں فائر ٹینڈرز تعینات کیے جائیں گے۔ کسی بھی اطلاع پر فائر بریگیڈ کو فوری طور پر روانہ کیا جائے گا۔ فائر ڈپارٹمنٹ کے ایک اندازے کے مطابق ضلع میں ڈھائی ہزار سے زیادہ مقامات پر ہولیکا دہن کی جائے گی۔ جس کی وجہ سے محکمہ کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

ضلع میں پانچ فائر اسٹیشن کوشامبی، صاحب آباد، مودی نگر اور نگر کوتوالی اور عارضی فائر اسٹیشن لونی ہیں۔ ان تمام فائر اسٹیشنوں میں فائر انجن تعینات کیے جائیں گے۔ اس کے علاوہ آٹھ اندرا پورم، کالا پتھر، موہن نگر، ٹیلا موڑ، مراد نگر، وجئے نگر، کوی نگر اور مودی نگر راج چوپلے پر فائر انجن تعینات کیے جائیں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.