ETV Bharat / state

بدایوں: کورونا کے دور میں ہولی کا جشن - badaun holi celebration

اترپردیش کے ضلع بدایوں میں کورونا نے ہولی کے تہوار کو متاثر کیا ہے۔ اس برس کورونا کی بڑھتی وبا کو دیکھ کر کم تعداد میں لوگوں نے رنگ کھیلا۔ اسی کے ساتھ 'ہولیکا دہن' یعنی آگ لگانے والے رواج میں لوگوں کی تعداد کم رہی۔

author img

By

Published : Mar 29, 2021, 4:48 PM IST

ضلع بدایوں میں اس بار ہولی کے تہوار پر ہولیکا دہن پر لوگوں کی تعداد بہت کم تھی۔ لوگوں نے ہولی کے تہوار کو کورونا کے پیش نظر احتیاط کے ساتھ منایا اور ساتھ ہی بازاروں میں رنگوں کے خریدار بہت کم نظر آئی۔

بدایوں: کورونا کے دور میں ہولی کا جشن
ہولی کھیلنے والے مقامی افراد اجیت کمار کا کہنا تھا کہ اس بار ہولی میں کورونا کی وجہ سے نہ شراب پی ہے اور نہ ہی کسی طرح کا شور شرابہ کیا ہے۔ اس بار کی ہولی بہت پرسکون انداز میں منائی جا رہی ہے۔ ایک اور فرد کا کہنا تھا کہ اس بار کورونا وائرس نے ہولی پر منفی اثر تو ڈالا ہے لیکن ہم نے 'سوشل ڈسٹنسنگ' یعنی 'سماجی دوری' اور ماسک لگا کر ہولی کا تہوار منایا گیا ہے۔

اگر ہولی میں کورونا کے گائیڈلائن کا خیال نہ رکھا گیا تو کورونا مزید بڑھ سکتا ہے۔ اس وقت ملک بھر میں یومیہ 60 زائد متاثرین سامنے آ رہے ہیں۔
واضح رہے کہ گذشتہ برس سے لاگ ڈاؤن کی وجہ سے تمام مذاہب کے مختلف تہوار متاثر ہوئے تھے۔ اس برس ہولی کا تہوار بھی کورونا کی وجہ سے کافی متاثر رہا۔ اس کی وجہ سے ہولی سے متعلق اشیا کی فروخت بھی متاثر رہی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.