ETV Bharat / state

'وہ نہ ہندو تھے نہ مسلمان، وہ تو آزادی کے دیوانے تھے' - مہادیو مندر

ریاست اترپردیش کے ضلع میرٹھ میں سینکڑوں مجاہدین آزادی کو انگریزوں نے جس درخت پر پھانسی دی تھی وہ آج بھی موجود ہے۔ اور اہالیان شہر کو ان کی قربانیوں کی یاد دلا رہا ہے۔

گدڑی بازار کے چھتہ انتت رام علاقے میں واقع مہادیو مندر
author img

By

Published : Jul 30, 2019, 7:54 PM IST

یوں تو مغربی اترپردیش آزادی کی تاریخ میں اپنی منفرد شناخت رکھتا ہے، لیکن میرٹھ سنہ 1857 کی تحریک آزادی کی وجہ سے ہمیشہ نمایاں رہا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ میرٹھ میں تحریک آزادی سے جڑی بہت ساری چیزیں آج بھی موجود ہیں جو سرفروشوں کی یاد دلاتی ہیں۔

میرٹھ کے ہندو اور مسلمانوں کی ملی جلی آبادی والے گدڑی بازار کے چھتہ انتت رام علاقے میں واقع مہادیو مندر کے تعلق سے کہا جاتا ہے کہ مندر کے احاطے میں ایک پیپل کا درخت موجود ہے جس پر انگریزوں نے سینکڑوں مجاہدین آزادی کو پھانسی کی سزا دے کر شہید کردیا تھا۔

گدڑی بازار کے چھتہ انتت رام علاقے میں واقع مہادیو مندر

مندر کے پجاری کو شکایت ہے کہ مندر کی آمدنی نہ کے برابر ہے جس سے مندر کے اخراجات میں مشکلات کا سامنا ہے اس پر علاقائی مسلمانوں نے مندر کے پجاری سےہر قسم کی مدد کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔

علاقے کے مسلم افراد ہر برس اس تاریخی مندر میں مہاشیوراتری کے موقع پر کیمپ لگاتے ہیں جس میں وہ مندر میں آنے والوں کو بطور تحفہ پھل تقسیم کرتے ہیں جس کا مقصد ہندو مسلم اتحاد کا پیغام دینا ہوتا ہے۔

اس موقع پر نائب شہر قاضی زین الراشدین نے کہا کہ 'ہمارا مقصد صرف ایک ہے کہ ہم ہندو مسلم اتحاد کو زندہ رکھیں، پہلے بھی ہم ایک تھے اور ہمیشہ ایک رہیں گے'۔

مندر کے پجاری وسشٹ کا کہنا ہے کہ مندر کی آمدنی بالکل نہیں ہورہی ہے اس کے باوجود بھی وہ مندر کی دیکھ بھال کرتے ہیں، حالت یہ ہے کہ یہاں مندر کا تالا کھولنے کوئی نہیں آتا۔ وہ اپنے ذاتی خرچ سے مندر کے اخراجات کی ذمہ داری اٹھا رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ 'مذہب کے نام پر جو لوگ سیاست کرتے ہیں وہ فقط ذاتی مفاد کے لیے ہوتا ہے'۔

Intro:یوں تو مغربی اترپردیش تاریخ کے صفحات میں کئی میدان میں منفرد شناخت کرتا ہے لیکن میرٹھ اٹھارہ سو ستاون کی تحریک آزادی کی وجہ سے ہمیشہ نمایاں رہا ہے یہی وجہ ہے کہ میرٹھ میں میں تحریک آزاد سے جڑی بہت ساری چیزیں ملتی ہیں.

Body:میرٹھ کے ہندو مسلم ملی جلی آبادی والے گدڑی بازار کے چھتہ انتت رام علاقے میں واقع مھادیو کی مندر کے سلسلے میں بتایا جاتا ہے کہ یہاں ایک پیپل کا درخت ہے جس پر انگریزوں کے ذریعے سینکڑوں آزادی کے دیوانوں کو پھانسی کی سزا دے کر شہید کیا گیاتھا.

احاطے میں واقع مندر کے پجاری کو شکایت ہے کہ مندر کی آمدنی نہ کے برابر ہے جس سے مندر کے اخراجات میں مشکلات کا سامنا ہے اس پر علاقائی مسلمانوں نے مندر کے پجاری سےہر قسم کی مدد کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے.

نائب شہر قاضی زین الراشدین نے کہا کہ اس تاریخی مندر پر کیمپ کے ذریعے ہندو مسلم اتحاد کا پیغام دے رہے ہیں اور چونکہ مہاشوراتری ہے اس لیے لوگوں کو پھل تقسیم کرکے ان کی خدمت کر رہے ہیں انہوں نے کہا کہ ہمارا مقصد صرف ایک ہے کہ ہم ہندومسلم اتحاد کو زندہ رکھیں انہوں نے کہا بھی پہلے بھی ہم ایک تھے ایک رہیں گے.

مندر کے پجاری وسشٹ کا کہنا ہے کہ مندر کی آمدنی بالکل نہیں ہورہی ہے اس کے باوجود بھی مندر کی خدمات کرتا ہوں انہوں نے کہا کہ مذہب کے نام پر جو سیاست کرتے ہیں وہ فقط ذاتی مفاد کے لئے ہوتا ہے. انہوں کہا کہ حال یہ ہے کہ یہاں مندر کا تالا کھولنے کوئی نہیں آتا ہے. انہوں نے کہا کہ اپنی ذاتی خرچ سے مندر کے اخراجات کی ذمہ داری نبھاتا ہوں.

Conclusion:بائٹ. نائب شہر قاضی زین الراشدین ،حاجی ارشاد، مندر کے پجاری
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.