ہیما مالینی نے ای وی ایم پر چل رہی بحث پر کہا کہ اپوزیشن کا کام سوال کرنا ہے اس لیے وہ اپنی ہار سے پہلے ای وی ایم پر ٹھیکرا پھوڑ رہے ہیں۔
بی جے پی امیدوار ہیما مالینی کا کہنا ہے کہ مرکز میں بی جے پی کی ہی حکومت قائم ہوگی لیکن کتنے ووٹوں سے ان کی فتح ہوتی ہے یہ ابھی معلوم نہیں، جیت کا عدد کچھ کم بھی ہوسکتا ہے کیونکہ اس بار گٹھ بندھن نے کافی اثر ڈالا ہے لیکن انھیں اتنا پتہ ہے کہ وہ فتحیاب ہوں گے۔
ہیما مالینن نے ایگزٹ پول پر کہا کہ مرکز میں بی جے پی کی حکومت قائم ہوگی اور نریدر مودی ہی وزیراعظم بنیں گے کیونکہ ملک کے لیے آنے والے 5 سال بہت قیمتی ہیں اور مودی نے چاروں طرف ترقیاتی کام کیا ہے۔
ہیما مالینی کا مزید کہنا ہے کہ انھوں نے انتخابی تشہیر کے دوران کبھی ٹریکٹر چلایا تو کبھی کھیت جاکر گیہوں کاٹا کیونکہ وہ گھر پر بھی ایسا ہی کرتی ہیں ایسا انھوں نے شہرت حاصل کرنے کے لیے نہیں کیا تھا۔