ETV Bharat / state

Hearing against Atiq Ashraf Killers عتیق ۔اشرف کے قاتلوں کے خلاف سماعت یکم ستمبرکو

پریاگ راج کے موتی لال نہرو اسپتال(کالون) احاطے میں 15اپریل کو عتیق اور اشرف کا قتل کردیا گیا تھا۔ اس وقت عتیق اور اشرف کو میڈیکل ٹیسٹ کے لئے کالون اسپتال لے جایا گیا تھا۔

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Aug 24, 2023, 9:51 PM IST

قاتلوں کے خلاف سماعت یکم ستمبرکو
قاتلوں کے خلاف سماعت یکم ستمبرکو

پریاگ راج: عتیق احمد اور خالد عظیم عرف اشرف کے قتل کے معاملے میں ضلع پرتاپ گڑھ کے جیل میں قید لولیش تیواری، موہت عرف سنی سنگھ اور ارون موریہ کے خلاف یکم ستمبر کو عدالت سماعت کرتے ہوئے الزامات طے کرے گی۔

سرکاری وکیل(فوجداری) گلاب چندر اگرہری نے بتایا کہ پرتاپ گڑھ جیل میں بند لولیش تیواری، موہت عرف سنی سنگھ اور ارون موریہ کو جمعرات کو ضلع جج کی عدالت سنتوش رائے کی عدالت میں ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ پیش کیا گیا۔ ملزمین کے وکیل گورو سنگھ نے اپنا موقف رکھا۔ دونوں فریقین کو سننے کے بعد عدالت نے یکم ستمبر 2023 کو الزام طے کرنے کی تاریخ طے کی ہے۔ اس بار سنی سنگھ نے اپنے لئے الگ الگ وکیل کا مطالبہ کیا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ پریاگ راج کے موتی لال نہرو اسپتال(کالون) احاطے میں 15اپریل کو عتیق اور اشرف کا قتل کردیا گیا تھا۔ اس وقت عتیق اور اشرف کو میڈیکل ٹیسٹ کے لئے کالون اسپتال لے جایا گیا تھا۔ تبھی میڈیا نمائندوں کے پوشاک میں پہنچے تینوں شوٹروں نے پہلے عتیق اور اشرف پر تابڑ توڑ فائرنگ کی اور دونوں کی موقع پر ہی موت ہوگئی۔

یہ بھی پڑھیں: عتیق۔اشرف کے قاتلوں نے عدالت سے وکیل کے لئے مانگا وقت

ایس آئی ٹی نے گذشتہ ماہ 13جولائی کو تینوں شوٹروں کے خلاف چارج شیٹ فائل کی تھی۔ اس پورے واردات کی جانچ کے لئے تشکیل دی گئی ایس آئی ٹی نے دفعات 302،307،120،419،42،467،468ااور 337کریمنل لا امینڈمنٹ ایکٹ کے تحت چارج شیٹ عدالت میں پیش کی ہے۔ اے ایس آئی کی جانب سے چیف جوڈیشیل مجسٹریٹ نے دنیش کمار گوتم کے سامنے چارج شیٹ فائل کی تھی۔

یواین آئی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.