ETV Bharat / state

'حکومت جسموں پر نہیں بلکہ دلوں پر کرنا چاہیے' - شیعہ فرقے کے لوگ

مذہب اسلام کے چوتھے خلیفہ حضرت علی ابن ابی طالب رضی اللہ تعالی عنہ کی ولادت با سعادت ملک بھر میں انتہائی عقیدت و احترام سے منائی جا رہی ہے۔ مولا علی کرم اللہ وجہ الکریم کا فرمان ہے کہ "حکومت جسموں پر نہیں بلکہ دلوں پر کرنا چاہیے۔"

Hazrat Ali's birthday was celebrated in Lucknow
'حکومت جسموں پر نہیں بلکہ دلوں میں کرنا چاہیے'
author img

By

Published : Feb 27, 2021, 7:00 AM IST

اتر پردیش کی دارالحکومت لکھنؤ میں 'جشن مولا علی ولادت باسعادت' امام بارگاہوں کے علاوہ مساجد میں بھی عقیدت سے منائی جارہی ہے۔ اسی تناظر میں ایک محفل میں مقامی شاعر سجاد لکھنوی نے مولا علی کی شان میں کلام پیش کیا۔

'حکومت جسموں پر نہیں بلکہ دلوں پر کرنا چاہیے'

ای ٹی وی بھارت سے خصوصی بات چیت کے دوران ہریانہ سے تشریف لائے مولانا سید عباس رضا نقوی نے کہا کہ حضرت علیؓ کی ولادت شب ہم سب کے لیے خوشی کی شب ہے۔ حضرت علی رضی اللہ عنہ مسلمانوں کی وہ شخصیت ہیں کہ جن کا امت مسلمہ کے علاوہ دیگر مذاہب کے لوگ احترام کرتے ہیں۔

مولانا سید عباس رضا نقوی نے بتایا کہ مولا علی کا فرمان ہے "اپنے ملک یا دنیا میں حکومت کرنا چاہتے ہو تو کرو لیکن حکومت جسموں پر نہیں بلکہ دلوں پر کرنا چاہیے۔" اسلام کے چوتھے خلیفہ حضرت علی علیہ السلام نے اسلام کے پرچم کو ہمیشہ بلند رکھا۔ اگر شیعہ فرقے کے لوگ کہیں کہ علی صرف ہمارے، اہل سنت جماعت کے لوگ کہیں کہ علی ہمارے ہیں یا تمام عالم اسلام کہے کہ وہ ہمارے ہیں، تو یہ غلط ہے نہ وہ صرف شیعہ طبقے کے ہیں، نہ اہل سنت کے ہیں بلکہ وہ پوری کائنات کے ہیں۔

Hazrat Ali's birthday was celebrated in Lucknow
'حکومت جسموں پر نہیں بلکہ دلوں میں کرنا چاہیے'

معلوم رہے کہ حضرت علی رضی اللہ عنہ پیغمبر اسلام محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے چچا زاد بھائی اور داماد تھے۔ اسلام کے تیسرے خلیفہ عثمان بن عفان کی شہادت کے بعد آپ نے عالم اسلام کے چوتھے خلیفہ کے طور پر سن 656 سے 661 تک خلافت کی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.