ETV Bharat / state

بریلی: حضرت علی کی یوم ولادت پر فاتحہ خوانی کا انعقاد

author img

By

Published : Feb 27, 2021, 2:21 PM IST

ریاست اترپردیش کے شہر بریلی کی نو محلہ مسجد میں واقع درگاہ ناصر میاں میں حضرت علی کی یوم ولادت کے موقع پر فاتحہ خوانی کی اور مولا کائنات اور اُنکے کنبہ کی قربانی کو یاد کیا۔

بریلی: حضرت علی کی یوم ولادت پر فاتحہ خوانی کا انعقاد
بریلی: حضرت علی کی یوم ولادت پر فاتحہ خوانی کا انعقاد

بریلی شہر میں خلیفہ اسلام مولا علی المرتضیٰ ابن ابی طالب رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی یومِ پیدائش کے موقع پر فاتحہ خوانی کا اہتمام کیا گیا۔ شہر کی نو محلہ مسجد میں واقع درگاہ ناصر میاں میں عاشقانِ علی نے فاتحہ خوانی کی اور مولا کائنات اور اُنکے کنبہ کی قربانی کو یاد کیا۔ اس موقع پر مہمانِ خصوصی نے کہا کہ مولا کائنات حیدر قرار بی الخصوص علم کے فروغ کے حقیقی پیروکار اور طرفدار ہیں۔

اس موقع پر بریلی حج سیوا سوسائٹی کے بانی پمّی خان وارثی نے حضرت مولا کائنات علی شیرِ خدا رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی شان میں بیان کرتے ہوئے کہا کہ مولا علی نے حق اور حقیقت کا راستے پر چلنے کا درس دیا۔ مولا علی کا فرمان ہے کہ حق کے راستے پر چلنے والے انسان کی کامیابی کا راستہ دنیا کی کوئی طاقت نہیں روک سکتی ہے۔ جو لوگ سجدوں میں روتے ہیں، اُنہیں تقدیر پر نہیں رونا پڑتا ہے۔ صبر ایک ایسی سواری ہے، جو سوار کو کبھی زیر نہیں ہونے دیتی۔ صبر کا دامن تھامنے والوں سے اللہ راضی ہوتا ہے۔

پمّی خاں وارثی نے مزید کہا کہ مولا کائنات کے گھرانے نے اسلام کی خاطر اپنے کنبہ کو قربان کر دیا، لیکن صبر کا دامن نہیں چھوڑا۔ آج تقریباً چودہ صدی کے طویل عرصہ کے بعد بھی نہ صرف عالمِ اسلام، بلکہ غیر اسلامی افراد بھی مولا اور مولا کے گھرانے کی قربانی کو ہر برس یاد کرتے ہیں اور یہ سلسلہ تاقیامت تک جاری و ساری رہےگا۔

نومحلہ مسجد کے احاطے میں واقع درگاہ ناصر میاں رحمت اللہ علیہ میں نعت منقبت کا نظرانہ پیش کیا گیا اور مولا کائنات حضرت علی شیر خدا کے شان میں فاتحہ خوانی کا اہتمام کیا گیا۔ اس موقع پر نومحلہ مسجد کے امام عبد الباقی اور حضرت کمال میاں صابری نے خصوصی دعا کی۔ خاص طور پر امراض میں مبتلا افراد کے لیئے شفاء، ملک میں امن و امان اور عوام کی خوشحالی اور خوش قسمتی کے لیئے دعا کی گئی۔

بریلی حج سیوا سوسائٹی کے انچارج محسن ارشاد نے کہا کہ مولا کائنات علی شیر خدا کا کردار پوری دنیا کے لیے ایک نظیر ہے۔ اس سلسلہ میں شہر کوتوالی کی موتی مسجد میں حافظ چاند خاں نے مولا کائنات علی المرتضیٰ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی شان و شخصیت پر مبنی نمازِ جمعہ میں تقریر کی اور اُنکے علمی فن کا بیان کیا۔ خاص طور پر لوگوں سے اپیل کی کہ مصیبت کے وقت میں کبھی صبر کا دامن نہیں چھوڑئیں۔

اس کے علاوہ درگاہ ناصر میاں کے خادم صوفی وسیم میاں ناصری نے سبھی حاضرین کی موجودگی میں حضرت علی شیرِ خدا کی یومِ پیدائش کی مبارکباد پیش کی اور آخر میں حاضرینِ محفل میں تبرکات تقسیم کیئے۔

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.