ETV Bharat / state

حضرت علیؓ کے یوم پیدائش پر وارانسی میں جلوس - جلوس اور محافل کا اہتمام

آج 13 رجب کو جہاں پوری دنیا میں جشن ولادت با سعادت حضرت علی ابن ابو طالبؓ کے موقع پر جلوس اور محافل کا اہتمام کیا جارہا ہے وہیں بھارت کے چھوٹے بڑے شہروں میں بھی جلوس نکالے گئے۔

حضرت علیؓ کے یوم پیدائش پر وارانسی میں جلوس

author img

By

Published : Mar 9, 2020, 2:50 PM IST

ریاست اتر پردیش کے شہر وارانسی میں حضرت علیؓ کے یوم پیدائش کے موقع پر مولانا ضمیر الحسن رضوی نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے کہا کہ 'حضرت علی رضی اللہ عنہ کی پیدائش کے موقع پر آج بنارس کی سڑکوں پر لوگ جلوس کے طور پر باہر آئے ہیں اور عوام کو یہ بتا رہے ہیں کہ کس قدر حضرت علی کی زندگی پورے انسانیت کے لیے نمونہ عمل ہے۔

حضرت علیؓ کے یوم پیدائش پر وارانسی میں جلوس
حضرت علیؓ کے یوم پیدائش پر وارانسی میں جلوس

انہوں نے کہا کہ 'حضرت علی نے ہمیشہ اپنی زندگی غریبوں کو سامنے رکھ کر گزاری ہے، سرمایہ دار، صاحب ثروت سے قطع نظر سادگی کی زندگی گزار کر پوری کائنات کے لیے ایک اہم پیغام دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ 'حضرت علی رضی اللہ عنہ نے انصاف پر زیادہ زور دیا ہے یہی وجہ ہے کہ حضرت علیؓ کی سیرت پر بعض مصنفین نے انصاف کا پہلو خصوصی طور پر اجاگر کیا ہے۔

مولانا ضمیر الحسن نے جلوس سے خطاب کے دوران کورونا وائرس سے تحفظ کے لیے دعا بھی کرائی۔

جلوس میداگن سے ہوتا ہوا گرو دوارہ پر پہنچا، جہاں گرودوارہ انتظامیہ نے جلوس کا استقبال کیا اور پھول بھی پیش کیے، ساتھ ہی مختلف مذہبی رہنماؤں نے جلوس کا استقبال کیا اس دوران گنگا جمنی تہذیب کی بہترین مثال دیکھنے کو ملی۔

اس موقع پر معروف شیعہ عالم دین مولانا شمیم الحسن، مولانا ندیم، فرمان علی سمیت ہزاروں کی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔

واضح رہے کہ 13 رجب کی تاریخ حضرت علی ابن ابو طالب علیہ السلام کے یوم ولادت سے منسوب ہے،آج ہی کے دن حضرت علیؓ کی پیدائش ہوئی اور خاتم النبیین حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کی آغوش مبارک میں آنکھ کھولی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.