سٹیزن فار جسٹس اینڈ پیس کی جانب سے دائر درخواست میں کہا گیا ہے کہ پولیس کے سینئر عہدیدار اور منتخب عوامی نمائندے گھناؤنے جرم پر غیرضروری تبصرے کر رہے ہیں اور اس معاملہ پر متعصبانہ رویہ اختیار کئے ہوئے ہیں‘۔
سی جے پی زیرالتوا ہاتھرس کیس میں چیف جسٹس سے مداخلت کرنے کی درخواست دائر کرتے ہوئے عدالت سے رجوع ہوئی ہے۔ درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ حالات کا جائزہ لینے کےلیے سپریم کورٹ کے ریٹائرڈ جج کو مقرر کیا جائے۔ عرضی میں متاثرہ لڑکی کی آخری رسومات والدین کی اجازت کے بغیر انجام دینے کو رسوا کن قرار دیا گیا۔
عرضی میں بعض رپورٹس کا بھی حوالہ دیا گیا جس میں تحقیقاتی عہدیدار نے جنسی زیادتی کی تردید کی ہے جبکہ متاثرہ لڑکی کے والدین نے واضح طور پر جنسی زیادتی کی شکایت کی ہے اور متاثرہ لڑکی نے بھی ویڈیو بیانات میں جنسی زیادتی کی تصدیق کی تھی۔