ETV Bharat / state

Daughter Saved Mother Life تیرہ سالہ گڑیا نے مگرمچھ پر درانتی سے حملہ کرکے ماں کی جان بچائی - اترپردیش اردو نیوز

علی گڑھ میں ندی کے کنارے ایک مگرمچھ نے ایک خاتون پر حملہ کر دیا۔ وہ خاتون کو گھسیٹ کر ندی میں لے گیا۔ خاتون کے شور مچانے پر اس کی بیٹی نے دریا میں چھلانگ لگا دی اور بیٹی مگرمچھ پر درانتی سے اس وقت تک حملہ کرتی رہی جب تک مگرمچھ نے اس کی ماں کو چھوڑ نہیں دیا۔

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Apr 22, 2023, 1:56 PM IST

تیرہ سالہ گڑیا نے مگرمچھ پر درانتی سے حملہ کرکے ماں کی جان بچائی

علی گڑھ: علی گڑھ شہر کے احمد پورہ علاقے کی رہنے والی 13 سالہ گڑیا کے حوصلے اپنی عمر سے کئی گنا زیادہ ہے۔ دراصل، جمعہ کے روز گڑیا کی ماں کالی ندی کے کنارے چارہ لینے گئی تھی۔ اسی دوران ایک مگرمچھ ان اس پر حملہ کردیا اور اسے گھسیٹ کر ندی میں لے گیا۔ ماں کی چیخیں سن کر گڑیا نے اپنی جان کی پروا کیے بغیر دریا میں چھلانگ لگا دی۔ وہ درانتی سے مگرمچھ پر حملہ کرتی رہی بیٹی کی بہادری دیکھ کر ماں نے بھی ہمت دکھائی۔ مگرمچھ کے جبڑے میں ایک ہاتھ پھنس جانے کے باوجود خاتون نے دوسرے ہاتھ سے مگرمچھ پر حملہ کرنا شروع کر دیا۔ اس کے بعد وہ مگرمچھ کے سے آزاد ہوگئی۔ احمد پورہ علاقہ کی رہنے والی ستیہ وتی کے کھیت کالی ندی کے کنارے ہیں۔ ستیہ وتی کا شوہر شوبھرام مزدوری کرتا ہے۔ جمعہ کے روز، ستیہ وتی جانوروں کے لیے چارہ لینے کھیت گئی تھیں۔ خاتون کے ساتھ اس کی 13 سالہ بیٹی گوڑیا بھی کھیت میں گئی تھی۔ گڑیا نے بتایا کہ اس کی ماں ستیہ وتی جانوروں کے لیے درانتی سے ہری گھاس کاٹ رہی تھی۔ وہ اپنی ماں سے کچھ فاصلے پر کام کر رہی تھی۔ اسی دوران دریا سے ایک مگرمچھ نکل آیا۔ اس نے اس کی ماں کا ہاتھ اپنے جبڑے میں پکڑ لیا۔ اس کے بعد اسے دریا میں گھسیٹتے چلا گیا۔

گڑیا نے بتایا کہ جب میں نے ماں کی چیخیں سنی تو میں نے دریا میں چھلانگ لگا دی میرے ہاتھ میں درانتی تھی۔ مگرمچھ کی گرفت بہت مضبوط تھی۔ گوڑیا کے مطابق اس نے مگرمچھ کی آنکھ پر درانتی سے حملہ کرنا شروع کر دیا۔ اپنی بیٹی کو مگرمچھ سے لڑتے دیکھ کر ستیہ وتی کو بھی ہمت آئی۔ ایک ہاتھ جبڑے میں ہونے کے باوجود وہ دوسرے ہاتھ سے درانتی لے کر مگرمچھ کے منہ پر مارنے لگی۔ کچھ ہی دیر میں مگرمچھ ماں بیٹی سے ہار گیا۔ اس کے بعد وہ خاتون کو چھوڑ کر دریا میں واپس چلا گیا۔ اس واقعے کے بعد سے ستیہ وتی کی حالت تشویشناک ہے۔ ستیہ وتی کا علاج سرکاری ہسپتال میں کرایا گیا۔ ستیہ وتی اب گھر آگئی ہے۔ جس انداز میں بہادر بیٹی نے اپنی ماں کی جان بچائی۔ پورے شہر وہ موضوع بحث ہے۔ گاؤں کے لوگوں نے ضلع انتظامیہ سے گڑیا کو اعزاز سیئے جانے کا مطالبہ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : Dogs Attack in AMU اے ایم یو میں کتوں کے حملے میں ایک شخص کی موت

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.