مسٹر یوگی نے جمعہ کو کہا کہ مزدوروں کی محفوظ واپسی کے لیے مرکزی اور ریاستی حکومت کے جانب سے مفت میں ٹرین اور بسز کا انتظام کرتے ہوئے اب تک کل 27 لاکھ سے زیادہ مزدوروں کو بحفاظت ان کے گھروں تک پہنچایا جاچکا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ریاستی حکومت کی جانب سے متعلقہ ریاستی حکومتوں سے مزدوروں کی فہرست فراہم کرنے کی اپیل کی گئی ہے، تا کہ ان کی واپسی کے لیے مفت ٹرینز کا انتظام کیا جاسکے۔
مسٹر یوگی نے کہا کہ جب تک خواہش مند مزدور پورے ملک سے واپس نہیں آجاتے تب تک مفت میں ٹرین خدمات جاری رہیں گی۔
واضح رہے کہ آج ہی مزدوروں کو روزگار دلانے کے لیے وزیراعلیٰ یوگی آدیتہ ناتھ نے اپنی رہائش گاہ پر صنعتی ایسوسی ایشن کے ساتھ ایک میٹنگ کی ہے، اور میٹنگ میں دوسری ریاستوں سے واپس آنے والے یومیہ مزدوروں کی ملازمت کے لیے مفاہمت کی یادداشت (ایم او یو)پر دستخط کیے ہیں۔
انڈین انڈسٹریز ایسوسی ایشن، ایف آئی سی سی آئی، چھوٹے پیمانے کی صنعت، نرڈیکو، سمال سکیل انڈسٹریز بھارتی، اور حکومت اترپردیش کے مابین ہونے والے اس معاہدے سے 11 لاکھ کارکنوں اور مزدوروں کو روزگار ملے گا۔
اس موقع پر وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے کہا ہے کہ ریاست میں باہر سے آنے والے مزدوروں ان کی کارکردگی کے مطابق ملازمت فراہم کرنا ہماری اولین ترجیح ہے۔
اس معاہدے پر انڈین انڈسٹریز ایسوسی ایشن، ایف آئی سی سی آئی، چھوٹے پیمانے کی بھارتی صنعت، نرڈیکو اور حکومت اترپردیش کے مابین دستخط ہوئے ہیں، تاہم اس معاہدے سے 11 لاکھ کارکنوں اور مزدوروں کو روزگار ملنے کے دعوے کیے جارہے ہیں۔