ETV Bharat / state

گونڈہ:بچھڑے کو بچانے کی کوشش میں 5 افراد جاں بحق

ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ ڈاکٹر نتن بنسل نے بتایا کہ مہلوکین کے اہل خانہ کو مالی مدد فراہم کی جائے گی۔

drowned
drowned
author img

By

Published : Sep 8, 2020, 6:12 PM IST

اترپردیش کے ضلع گونڈہ کے نگر کوتوالی علاقے میں کنوئیں میں گرے پچھڑے کو باہرنکالنے کی کوشش میں ایک ہی کنبے کے چار افراد سمیت پانچ افراد کی موت ہوگئی۔

اڈیشنل سپرنٹنڈنٹ آف پولیس مہندر کمار نے منگل کو بتایا 'مہاراج گنج محلے میں واقع ایک کنوئیں میں گرے پچھڑے کو بچانے کے لئے دو سگے اور دو چچیرے بھائی کنوئیں میں اتر گئے لیکن زہریلی گیس کی وجہ سے چاروں کا دم گھٹنے لگا اور وہ پانی میں ڈوب گئے۔ انہیں بچانے کی کوشش میں کنوئیں میں اترے منو نامی ایک دیگر شخص کی بھی موت ہوگئی'۔

متوفی کے نام پر وشنو (35) روی شنکر عرف رنکو (36) ،دنیش عرف چھوٹو (3) ویبھو (18) باشندہ محلہ مہاراج گنج اور منو (35) باشندہ بھدوا ترہر ہیں۔ ان میں روی شنکر اور دنیش سگے بھائی بتائے گئے ہیں جبکہ ویبھو اور وشنو چچیرے بھائی ہیں۔

یہ بھی پڑھیے
آن لائن کیم میں ہار جانے کے بعد لڑکی کا قتل

انہوں نے بتایا 'اطلاع ملنے پر موقع پر پہنچی دمکل کی ٹیم و پولیس کے جوانوں نے لاشیں باہر نکالیں۔ لاشیں پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دی گئی ہیں'۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.