جمعہ کی رات گئے جے ای ای مین کے نتائج جاری کردیئے گئے ہیں۔ آل انڈیا لیول کے اس امتحان میں نوئیڈا کے ایل گوکل ناتھ 99.99 فیصد حاصل کر کے اتر پردیش کے ٹاپر بنے۔
طالبات میں تپسی کور سرفہرست رہی۔ انہیں 99.93 فیصد ملا۔ نوئیڈا سیکٹر 120 میں رہنے والے گوکول ناتھ جے ای ای ایڈوانس کو کلیئر کرنا چاہتے ہیں جس کے لئے انہوں نے تیاری شروع کر دی۔
وہ انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ٹکنالوجی IIT بمبئی سے انجینئرنگ کرنا چاہتے ہیں ۔ گوکل روزانہ آٹھ سے دس گھنٹے مطالعہ کرتے ہیں، جس کی وجہ سے انہیں یہ کامیابی ملی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:حیدرآباد: انجینئرنگ کا طالب علم فوڈ ڈلیوری کرنے پر مجبور