نوئیڈا: غازی آباد ڈیولپمنٹ اتھارٹی نے کئی مقامات پربلڈوزر مہم چلا کر غیر قانونی تعمیرات کو مسمار کر دیا۔ تحصیل لونی کے گاؤں ڈنڈہرہ میں خسرہ نمبر 106، رقبہ 0.3540 ہیکٹر پر کچھ لوگوں نے قبضہ کر رکھا تھا۔ Ghaziabad Municipal Corporation Reacts over Demolitin of Illegal Encroachment
میونسپل کارپوریشن کو اطلاع مل رہی تھی کہ اب یہ زمین بیچنے کی تیاری چل رہی ہے۔ پراپرٹی سپرنٹنڈنٹ بھولا ناتھ نے آج اس تعمیر کو منہدم کر دیا اور تقریباً 3540 مربع میٹر اراضی کا قبضہ سے چھڑا لیا جس کی مارکیٹ قیمت 8 کروڑ روپے سے زیادہ ہے۔
اس کے علاوہ وارڈ نمبر 28 ہنڈن وہار میں دو مکانات کو گرا کر قبضہ کر لیا گیا جن کا رقبہ تقریباً 200 مربع میٹر ہے اور بازار کی قیمت تقریباً 80 لاکھ روپے ہے۔
میونسپل کمشنر مہندر سنگھ تنور نے کہا کہ غازی آباد میونسپل کارپوریشن کی جانب سے بھی غیر قانونی زمین پر تعمیرات کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جارہی ہے۔ دوسری جانب لونی کے علاقے میں جی ڈی اے نے گاؤں الائچی پور، کھرکھڑی، سبلو گڑھی اور پاوی مین روڈ پر قائم مختلف غیر قانونی تعمیرات کو مسمار کر دیا۔
مزید پڑھیں:Bulldozer In Action Again: بریلی میں سابق بی جے پی رہنما کا شادی خانہ منہدم
الائچی پور گاؤں میں تقریباً 15 ہزار مربع میٹر پر خسرہ نمبر 125 پر عقیل اور بلو کی جانب سے غیر قانونی کالونی کاٹ کر 15 باؤنڈری وال، سائٹ آفس اور زیر تعمیر سڑک مسمار کر دی گئی۔ پاوی مین روڈ پر پرمود گپتا کی جانب سے 15بیگھے، زون محمد گلفام اور عثمان کی 20بیگھے، یوسف ساجد اور عالم کی 30 سلیم کی 20بیگھے میں کاٹی جانے والی غیر قانونی کالونیوں میں تعمیر کی گئی، 60 باؤنڈری وال ،20-30 بجلی کھمبے اور زیر تعمیر سڑک کو تباہ کر دیا گیا۔