علی گڑھ: علی گڑھ سے ایک سنسنی خیز واقعہ سامنے آیا ہے۔ جہاں میٹ فیکٹری میں گیس لیک ہونے سے تقریبا 50 افراد کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔ سبھی کو علاج کے لیے جین میڈیکل کالج میں داخل کرایا گیا۔ 50 people condition critical due to gas leakage
اطلاعات کے مطابق علی گڑھ کے روراور تھانہ علاقے میں واقع الدعا میٹ فیکٹری میں آج روز گیس لیک کا معاملہ پیش آیا ہے۔ جہاں فیکٹری میں پیکیجنگ کا کام کررہے تقریبا 50 لوگ اس کی زد میں آگئے ہیں۔ جنہیں علاج کے لیے جین میڈیکل کالج میں داخل کرایا ہے۔
اس حوالے سے علی گڑھ کے ڈی ایم اندر وکرم سنگھ نے بتایا کہ فیکٹری میں امونیا گیس لیک ہونے کا معاملہ پیش آیا تھا جس کی وجہ سے فیکٹری میں موجود کچھ لوگوں کو سانس لینے میں دشواری ہونے لگی تھی۔ ساتھ ہی کئی لوگ بے ہوش بھی ہوگئے تھے۔ جنہیں علاج کے لیے اسپتال میں منتقل کیا گیا ہے۔ فی الحال سبھی کی صحت مستحکم ہے۔
مزید پڑھیں:
ڈی ایم اندر وکرم سنگھ نے بتایا کہ متاثرین میں زیادہ تر خواتین شامل ہیں جو فیکٹری میں پیکیجنگ کا کام کر رہی تھیں۔ واقعے کے بعد فائر بریگیڈ کی گاڑیاں موقع پر پہنچ گئی ہیں اور امدادی کام جاری ہے۔ Aligarh gas leakage accident
واضح رہے کہ علی گڑھ میٹ فیکٹریوں کا مرکز ہے۔ یہاں میٹ کی 10 سے زائد فیکٹریاں ہیں۔ جو میٹ بیرون ملک ایکسپورٹ کرتے ہیں۔ ملازمین کی ایک بڑی تعداد یہاں کام کرتی ہیں۔ اس سے قبل بھی یہاں گیس لیکج کے کئی واقعات ہوچکے ہیں۔ چند سال قبل آلانہ میٹ فیکٹری میں آتشزدگی کے واقعات پیش آئے تھے جس سے فیکٹری کو کافی نقصان پہنچا تھا۔