ETV Bharat / state

سردی کی وجہ سے پٹرول کی قیمت میں اضافہ ہوا: دھرمیندر پردھان

author img

By

Published : Feb 26, 2021, 5:33 PM IST

پٹرولیم کے مرکزی وزیر دھرمیندر پردھان نے وارانسی میں ایک بیان دیتے ہوئے کہا کہ یورپی ممالک میں سردی میں اضافہ کی وجہ سے پیٹرولیم کی قیمتوں میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔ اسی حوالے سے ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھی ہیں۔

union minister petroleum dharmendra pradhan
دھرمیندر پردھان

پٹرولیم کے مرکزی وزیر دھرمیندر پردھان آج دوروزہ دورے پر وارانسی پہنچے، جہاں انہوں نے کاشی ویشو ناتھ مندر اور بابا کال بھیروا کی باضابطہ طور پر پوجا کی۔

بابا کال بھیروا مندر میں پوچا کرنے کے بعد مرکزی وزیر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ملک میں امن و سلامتی کے لئے بابا سے دعا کی ہے۔

دیکھیں ویڈیو

انہوں نے کہا کہ جیسے جیسے یورپی ممالک میں سردی میں اضافہ ہوا ہے، ویسے ویسے پیٹرولیم کی قیمتوں میں بھی تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔ اسی وجہ سے ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں تیزی سے بڑھی ہیں۔

دھرمیندر پردھان نے کہا کہ مرکزی اور ریاستی حکومتوں پر کورونا وائرس کی وجہ سے اخراجات میں اضافہ ہوا ہے۔ کورونا وبا کے دوران معیشت پر سخت اثر پڑا ہے۔ اب حکومت معیشت کو پٹری پر لانے کے لئے تیزی سے کام کر رہی ہے۔

مزید پڑھیں:

بھارت بند کے دوران کاروباری سرگرمیاں متاثر

انہوں نے بنگال انتخابات کے بارے میں بتایا کہ جب بھی بنگال میں الیکشن ہوگا، تب بنگال کے عوام اقتدار میں ضرور تبدیلی لائیں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.