غازی آباد: اتر پردیش کے ضلع غازی آباد ایس ایس پی منیراج جی نے صرافہ تاجر کو گولی مارنے کے معاملے میں آج سب انسپکٹر سمیت چار پولیس اہلکاروں کو معطل Four policemen of Ghaziabad Suspended کر دیا۔ ایس ایس پی کا کہنا ہے کہ معطل پولیس اہلکاروں نے چیکنگ میں غفلت برتی جس کی وجہ سے شرپسند قتل کی واردات انجام دے کر فرار ہوگئے۔
غازی آباد میں بھگوت سوروپ بنواری لال جیولرز کی دکان سیہانی گیٹ تھانہ علاقہ میں راکیش مارگ پر واقع ہے۔ 7 اپریل کی دوپہر کو دو اسکوٹی سوار بدمعاش ان کے دکان پر آئے اور زیور لوٹنے کی کوشش کرنے لگے، اس دوران صرافہ تاجر نے بدمعاشوں کا ہاتھ پکڑ لیا تبھی دوسرے بدمعاش نے تاجر وکاس ورما کو گولی مار کر بغیر لوٹ کے ہی فرار ہو گئے۔
مزید پڑھیں:
اس معاملے کے بعد ایس ایس پی منیراج جی نے دیانند نگر چوکی کے انچارج ابھیمان سنگھ کو معطل کر دیا۔ ایس ایس پی نے بتایا کہ اے بی سی اسکیم کے تحت 7 اپریل کو تمام تھانوں کو اپنے اپنے علاقے میں سخت چیکنگ کی ہدایات دی گئی تھی۔ اس کے باوجود دیانند نگر چوکی علاقہ میں جیولری کی دکان لوٹنے کی کوشش کی گئی، اس سے واضح ہوتا ہے کہ چوکی انچارج نے اپنے علاقے میں لاپرواہی برتی جس کی وجہ سے بدمعاش واقعے کو انجام دے کر فرار Policeman suspended for negligence in checking ہوگئے۔
ایس ایس پی نے پولیس ریسپانس وہیکل (PRV-2154) پر تعینات مین کانسٹیبل سکھویر سنگھ، گیانیندر سنگھ، ڈرائیو راج کمار کو بھی معطل کر دیا۔