ریاست اترپردیش کے ضلع متھرا کے مانٹ تھانہ علاقہ میں واقع یمنا ایکسپریس وے کے ٹول پلازہ کے قریب پیر کی صبح چار مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیا۔ گرفتار افراد سے ایک کتاب لیپ ٹاپ اور کچھ موبائل بھی برآمد کیے گئے ہیں۔ ان افراد پر ہاتھرس کیس کے حوالے سے صحافی کی شکل میں ہاتھرس جانے کا الزام ہے۔
وہیں ٹول پلازہ سے پکڑے گئے چاروں افراد پاپولر فرنٹ آف انڈی کے کارکنان بتائے جا رہے ہیں۔ ساتھ ہی پکڑے گئے افراد میں سے ایک شخص کیرالہ کا رہائشی ہے۔
خفیہ ایجنسی کو موصولہ اطلاعات پر پیر کے رات گئے پولیس نے یمنا ایکسپریس وے پر چیکنگ آپریشن کیا۔
یہ بھی پڑھیں:ہاتھرس کیس کے ٹرانسفر پر سپریم کورٹ میں سماعت آج
مانٹ ٹول پلازہ کے قریب کار میں سوار 4 مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا۔ پکڑے گئے افراد سے موبائل لیپ ٹاپ اور ایک کتاب بھی برآمد ہوئی۔ سبھی افراد پاپولر فرنٹ آف انڈیا کا کارکنان بتائے جا رہے ہیں۔ پولیس اور انٹلیجنس ڈیپارٹمنٹ کی ٹیم گرفتار افراد سے تفتیش کر رہی ہے۔
اس سلسلے میں سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس، ڈاکٹر گورو گروور نے بتایا کہ پیر کی شب ٹول پلازہ میں چیکنگ کے دوران کچھ مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔
فی الحال ان سے پوچھ گچھ کی جارہی ہے، ان کا ہاتھرس کے واقعے سے کوئی تعلق نہیں ہے۔
وہیں پکڑے گئے مشتبہ کے نام عتیق الرحمان، محمد مسعود احمد، پہلوان اور کپن ہے۔ جن سے پوچھ گچھ جاری ہے۔