سرکاری ذرائع نے بتایا کہ گورکھپور میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران چار مریضوں کی موت ہوگئی ہے۔ مہلوکین میں کشی نگر، بلیا، سنت کبیر نگر اور سدھارتھ نگر کے ایک ایک مریض شامل ہیں۔
ذرائع نے بتایا کہ ضلع میں متاثرین کی کل تعداد 16679 ہوگئی ہے۔ 270 مریضوں کی موت ہوئی ہے جبکہ 14486 مریض شفایاب ہوئے ہیں، وہیں 1923 ایکٹیو مریض ہیں۔
وہیں دوسری جانب ضلع وارانسی میں 86 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ جس کے بعد متاثرین کی تعداد بڑھ کر 14535 ہوگئی۔
آفیشیل ذرائع نے بتایا کہ بی ایچ یو سے موصول 4147 جانچ رپورٹوں میں 86 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی ضلع میں کورونا متاثرین کی تعداد بڑھ کر 14535 ہوگئی ہے۔
ان میں سے 12847 افراد علاج کے بعد صحت یاب ہوچکے ہیں جبکہ 1454 کا علاج چل رہا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ عالمی وبا کورونا سے اب تک 234 لوگوں کی جانیں گئی ہیں۔ سبھی کا علاج کے دوران موت ہوئی ہے۔