مرادآباد: اتر پردیش کے ضلع مرادآباد کے تیسرے دن بعد نماز عصر حضرت شاہ ابراہیم شاہ صاحب رحمۃ اللہ علیہ کے 363ویں وصالی کل شریف کا اہتمام بڑی شان و شوکت کے ساتھ کیا گیا۔اس موقع پر ضلع کے مختلف علاقوں سے بڑی تعداد میں عقیدت مندوں نے شرکت کی۔ اس موقع پر مختلف تقریبات کا بھی اہتمام کیا گیا۔ درگاہ کے سجادہ نشین سید حاجی یوسف علی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حضرت شاہ ابراہیم شاہ رحمۃ اللہ علیہ کے 363 ویں عرس میں مقامی اور غیر مقامی عقیدت مندوں نے شرکت کی ۔درگاہ پر چادر چڑھانے کے بعد دعائیں کیں۔ درگاہ پر چادر پوشی کے بعد ملک اور ملت کی ترقی اور خوشحالی کے لئے خصوصی دعاوں کا اہتمام کیا گیا۔ لوگوں نے کہا کہ ہر مسلمان کو نماز میں وقت کا پابند ہونا چاہیے۔ نماز قائم کرنے سے ہی ترقی و کامرانی ملے گی۔ ہر انسان کا فرض ہے کہ وہ اپنے بچوں کو اعلیٰ تعلیم دلانے کی کوشش کریں گے تاکہ ان کے بچے اعلیٰ عہدوں پر فائز ہوں۔

درگاہ کے سجادہ نشین سید حاجی یوسف علی نے کہا کہ تعلیم انسان کو کامیابی کی بلندیوں تک لے جاتی ہے، کسی بھی کامیابی کا راستہ تعلیم کے میدان سے گزرتا ہے۔ ہمیں اپنے بچوں کو کمپیوٹر کے شعبے میں ماہر بنانے کی ضرورت ہے ۔اس کے ساتھ ساتھ اسلام کے بارے میں بھی سکھانا چاہیے، یہ بہت بڑی بات ہے۔ جدید ٹیکنالوجی کے دور میں کمپیوٹر کی تربیت کا ہونا بہت ضروری ہے۔ کل شریف کی محفل کے انعقاد کے بعد درگاہ کے سجادہ نشین سید یوسف علی قدوسی نے ملکی ترقی، خوشحالی، امن و امان، اتحاد و اتفاق اور باہمی ہم آہنگی کے لیے دعا کی، شہر کے معروف معروف قوالوں نے اپنے کلام پیش کیے، درگاہ پر پہنچنے والے عقیدت مندوں نے خوب داد دی۔
یہ بھی پڑھیں:Shafiqur Rehman Barq Praised Mayawati رکن پارلیمان شفیق الرحمن برق نے مایاوتی کی ستائش کی
اس موقع پر سید یوسف علی قدوسی، سید سکندر علی، سید اعظم علی قدوسی، سید راغب علی قدوسی، ذہیب حسین قدوسی، ضیاء الدین قدوسی، معراج الدین قدوسی، مجاہد قادری، سید امان علی قدوسی، سید منور علی قدوسی، کمال الدین، سید علی قدوسی ،سید حسنین علی قدوسی، راشد میہ عرف بھورے، سید عرفان علی، الیاز عرف لاڈلے میاں، سید احمد حسن گلو میاں، شبلی میاں، سید عمران علی، نعیم چشتی، حافظ انتظار صابری اور کثیر تعداد میں عزاداران موجود تھے۔