اے ایم یو کے سابق طالب علم پروفیسر ایم افسر عالم نے 1995 میں ایم سی اے کرنے کے بعد اے ایم یو میں ایک سال تک بطور لیکچرار کام کیا بعد میں وہ جامعہ ہمدرد سے بطور لیکچرر وابستہ ہوئے اور ترقی پاکر ریڈر اور پروفیسر بنے۔ وہ جامعہ ہمدرد میں کمپیوٹر سنٹر کے ڈائریکٹر، کمپیوٹر سائنس و انجینئرنگ شعبہ کے سربراہ، اسکول آف انجینیرنگ سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی کے ڈین، ڈی ایس ڈبلیو اور غیر ملکی طلبہ کے ایڈوائزر بھی رہے ہیں۔
اے ایم یو کے سابق طالب علم پروفیسر ایم افسر عالم وائس چانسلر مقرر ہونے سے قبل جامعہ ہمدرد میں فائینانس افسر کے طور پر خدمات انجام دے رہے تھے۔
اے ایم یو شعبہ رابطہ عامہ کے ایسوسی ایٹ ممبر انچارج فیصل فرید نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے خصوصی گفتگو میں بتایا اے ایم یو کے سابق طالب علم پروفیسر ایم افسر عالم حکومت ہند کے مختلف کمیٹیوں میں خدمات انجام دے چکے ہیں۔ وہ ایم یو کے کمپیوٹر سائنس شعبہ سے وابستہ رہ چکے ہیں اور بورڈ آف سٹڈیز کے ایکسٹرنل نمبر رہے ہیں۔
اے ایم یو کے سابق طالب علم پروفیسر ایم افسر عالم کو جامعہ ہمدرد یونیورسٹی کا وائس چانسلر مقرر کیا گیا ہے۔
جو علیگ برادری اور یونیورسٹی کے لئے قابل فخر لمحہ ہے۔
مزید پڑھیں: شہریار کا اے ایم یو میں طالب علمی سے استاد تک کا سفر
اے ایم یو کمپیوٹر سائنس شعبہ کے چیئرمین پروفیسر عاصم ظفر نے کہا "اے ایم یو برادری پروفیسر عالم کے جامعہ ہمدرد کا وائس چانسلر مقرر ہونے پر مسرور ہے اور خاص طور پر شعبہ کے اساتذہ، محققین اور طلبہ کے لیے یہ قابل فخر لمحہ ہے۔ انہوں نے شعبہ کی جانب سے پروفیسر عالم کو مبارکباد پیش کی۔
واضح رہے علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے موجودہ وائس چانسلر پروفیسر طارق منصور بھی اے ایم یو کے ہی سابق طالب علم اور استاد تھے۔