ETV Bharat / state

Notice to Stork's Friend Arif سارس کے دوست عارف کو محکمہ جنگلات کا نوٹس

author img

By

Published : Mar 26, 2023, 1:49 PM IST

امیٹھی کے رہنے والے سارس کے دوست عارف کی مشکلیں بڑھتی جا رہی ہیں۔ محکمہ جنگلات نے نوٹس بھیج کر عارف کو دفتر بلایا ہے۔ forest department Sent Notice to Arif

سارس کے دوست عارف کو محکمہ جنگلات سے نوٹس ملا

امیٹھی: پرندے سارس سے دوستی کرکے سرخیوں میں آئے عارف کو محکمہ جنگلات نے وائلڈ لائف پروٹیکشن ایکٹ کا حوالہ دیتے ہوئے نوٹس جاری کرکے طلب کیا ہے۔ تسلی بخش جواب نہ ملنے پر محکمہ جنگلات عارف کے خلاف کارروائی کر سکتا ہے۔ دوسری طرف سارس کا نیا ٹھکانہ کانپور زولوجیکل پارک بن گیا ہے۔ سارس کو ہفتہ کی دیر شام نواب واجد علی شاہ زولوجیکل پارک، لکھنؤ کے ڈاکٹروں اور عملے کی نگرانی میں سمس پور برڈ سینکچری سے کانپور لایا گیا اور 15 دن کے لیے کوارنٹائن کر دیا گیا۔

امیٹھی ضلع کے منڈکھا کے رہنے والے عارف سارس سے دوستی کرکے سوشل میڈیا پر کافی سرخیاں حاصل کرچکے ہیں۔ سماج وادی پارٹی (ایس پی) کے صدر اکھلیش یادو گزشتہ 5 مارچ کو سارس اور عارف کی دوستی کے بارے میں قریب سے جاننے کے لیے عارف کے گھر پہنچے اور انہوں نے یہ معلومات ٹوئٹر پر تصویروں کے ذریعے شیئر کی۔ یہیں سے عارف کے لیے مشکلات شروع ہو گئیں۔ 9 مارچ کو سب ڈویژنل فارسٹ آفیسر نے عارف کو نوٹس جاری کردیا۔ ابھی یہ نوٹس عارف تک نہیں پہنچا تھا کہ 21 مارچ کو چیف کنزرویٹر آف فاریسٹ کے حکم پر ریاستی پرندے سارس کو عارف سے الگ کرکے رائے بریلی کے سمس پور برڈ سینکچری پہنچادیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: Akhilesh Yadav Slams Yogi govt عارف کا سارس پکشی وہار سے غائب، اکھلیش نے یوگی حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا

عارف ابھی اس درد سے سنبھل بھی نہیں پائے تھے کہ اب محکمہ جنگلات کے گوری گنج رینج کے اسسٹنٹ فارسٹ گارڈ رنویر مشرا کا جاری کردہ نوٹس سوشل میڈیا پر وائرل ہونے لگا۔ پورے معاملے کی جانچ اسسٹنٹ کنزرویٹر آف فاریسٹ رنویر مشرا کو سونپی گئی ہے۔ رنویر مشرا نے عارف کو نوٹس جاری کرتے ہوئے پوچھ گچھ کے لیے 2 اپریل کو صبح 11 بجے اپنے دفتر میں طلب کیا ہے۔ اس پورے معاملے کے بارے میں اسسٹنٹ فارسٹ گارڈ رنویر مشرا نے بتایا کہ محمد عارف کو محکمہ جنگلات کی طرف سے نوٹس جاری کیا گیا ہے اور انہیں 2 اپریل کو ڈویژنل فارسٹ آفیسر کے دفتر بلایا گیا ہے۔ عارف اور سارس کے موضوع پر ان کا موقف سنا جائے گا۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.