ریاست اتر پردیش کے غازی آباد کے ایس ایس پی سدھیر کمار سنگھ نے ایس پی دیہات نیرج جادون اور سی او صدر پربھات کمار کی زیرنگرانی ضلع میں گوشت فروخت کرنے والوں کے خلاف مہم چلا رکھی ہے۔
اس ضمن میں مسوری تھانے کے تحت مسلم اکثریتی قصبہ ڈاسنہ سے پانچ لوگوں کو پولیس نے حراست میں لیا ہے۔
ان پر الزام ہے کہ یہ عوامی مقامات پر ناجائز طریقے سے گوشت فروخت کر رہے تھے، ان کے پاس سے بڑی مقدار میں گوشت اور گوشت کاٹنے کے اوزار بھی ضبط کئے گئے ہیں۔
پولیس نے حراست میں لے کر انہیں جیل بھیج دیا۔ ایس پی غازی آباد سدھیر کمار سنگھ کا کہنا ہے کہ قطعی نا جائز طریقہ سے اور عوامی مقامات پر گوشت فروخت کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔