ریاست اترپردیش شہر علی گڑھ کے علاقے شاہ جمال میں پہلا کورونا وائرس پوزیٹیو مریض منظرعام پر آیا ہے۔
ضلع علی گڑھ میں پہلا کورونا وائرس پوزیٹیو مریض سامنے آیا ہے، جس کا نام عمران عمر ہے اور اس کی عمر 22 برس بتائی جارہی ہے۔
واضح رہے کہ آج عمران کی کوروناوائرس انفیکشن رپورٹ پوزیٹیو آئی ہے، علی گڑھ میں اس پہلے کورونا وائرس مریض کے ملنے سے لوگ گھبرائے ہوئے ہیں۔
علی گڑھ کے ضلع مجسٹریٹ چندر بھوشن نے عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ لاک ڈاؤن میں اپنے اپنے گھروں میں ہی رہیں۔
انہوں نے بتایا کہہ شہر کے شاہ جمال کے علاقے میں ایک شخص جس کا نام عمران ہے اس کی رپورٹ پوزیٹیو آئی ہے۔
عمران کے علاج کے لیے علیگڑھ سی ایم او کو ہدایت دی گی ہے، تاہم شہر میں کوروناوائرس کی روک تھام کے لیے علی گڑھ انتظامیہ مسلسل چاک و چوبند ہے۔