دنیا بھر میں کورونا وائرس کے بڑھتے انفیکشن سے تینوں اضلاع کے زون جھانسی، للت پور اور جالون اب تک محفوظ رہے تھے۔ لیکن جالون میں ایک شخص کو کورونا مثبت پایا گیا ہے۔
ہفتے کے روز اورائی سے تعلق رکھنے والے ایک شخص کا نمونہ مثبت پایا گیا ہے۔ تفتیش کے لئے نمونہ جالون سے جهانسی بھیجا گیا تھا۔ جالون اور جھانسی کا فاصلہ صرف سو کلو میٹر ہے۔
مہارانی لکشمی بائی میڈیکل کالج میں کورونا وائرس کی تحقیقات کے لئے ایک لیب قائم کی گئی ہے۔ اس لیب میں بندیل کھنڈ کے مختلف اضلاع کے گیارہ سو سے زیادہ نمونوں کی جانچ کی گئی ہے۔
دراصل جھانسی اور جالون اضلاع کی حدود آپس میں جڑی ہوئی ہیں۔ دیہی علاقوں کے راستوں سے دونوں اضلاع کے لوگ پولیس سے چھپ چھپا کر آتے جاتے رہتے ہیں۔
ایسی صورتحال میں جھانسی میں کورونا وائرس کے دستک دینے کا خطرہ بڑھ گیا ہے اس سے نمٹنے کے لئے بہتر ہوگا کہ تمام لوگ لاک ڈاؤن کی پیروی کریں۔ تاکہ اس وبا سے بچا جا سکے۔
واضح رہے کہ 'جھانسی کے آس پاس کے اضلاع میں کورونا وائرس کے متاثرہ مریض پائے گئے ہیں۔ اس بیماری نے گونا، شیو پوری اور تیکم گڑھ میں دستک دی ہے۔ بندہ میں بھی تین کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔'