ETV Bharat / state

مظفرنگر: امام بارگاہ میں بھیانک آتشزدگی، لاکھوں کا سامان خاکستر - اردو نیوز مظفرنگر

مظفرنگر کے ایک ٹرانسفارمر میں آتشزدگی کی وجہ سے قریب میں واقع امام بارگاہ کو بھی اپنی زد میں لے لیا، جس سے لاکھون کا سامان جل کر خاکستر ہو گیا۔ فائر بریگیڈ کے ذریعے گھنٹوں کی مشقت کے بعد آگ پر قابو پایا گیا۔

fire broke out in imambargah muzaffarnagar
امام بارگاہ میں بھیانک آتشزدگی
author img

By

Published : Apr 11, 2021, 10:20 AM IST

ریاست اترپردیش کے ضلع مظفر نگر کے شہر کوتوالی علاقے کے محلہ کھالہ پار میں واقعے جوہڑ والی مسجد کے قریب امام بارگاہ عارفیان کا ہے، جہاں دیر رات سڑک کنارے رکھے بجلی کی ٹرانسفارمر میں اچانک آگ لگ گئی۔

آگ اتنی خوفناک تھی کہ دیکھتے ہی دیکھتے پاس میں کھڑی ایک کار کو اور امام بارگاہ کو اپنی زد میں لے لیا جس سے امام بارگاہ میں رکھا سبھی سامان اور کار پوری طرح جل کر خاکستر ہو گئی۔

دیکھیں ویڈیو

مقامی لوگوں کے ذریعے آتشزدگی کی اطلاع ضلع پولیس اور محکمہ فائر بریگیڈ کو دی گئی۔ اطلاع ملتے ہی فوراً موقع پر پہنچی ٹیم نے آگ بجھانے کی کوشش میں لگ گئی، کئی گھنٹوں کی کڑی مشقت کے بعد آگ پر قابو پایا گیا لیکن جب تک آگ پر قابو پایا جاتا تب تک لاکھوں روپے کا نقصان ہو چکا تھا۔ آگ کی وجہ سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔

مقامی لوگوں کا کہنا ہے کی سڑک پر رکھے ٹرانسفارمر سے کئی مرتبہ حادثے ہو چکے ہیں۔ اس سے پہلے بھی اس ٹرانسفارمر کی زد میں آنے سے دو لوگ ہلاک ہو گئے تھے اور آج بھی اس ٹرانسفارمر کی وجہ سے امام بارگاہ کو تقریباً 70 سے 80 لاکھ روپے کا نقصان ہوا ہے۔

مزید پڑھیں:

لکھنؤ: عبادت گاہوں میں ایک وقت میں پانچ افراد سے زیادہ کا داخلہ ممنوع

ساتھ ہی مقامی لوگوں نے انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ اس ٹرانسفارمر کو یہاں سے ہٹا کر کہیں اور شفٹ کر دیا جائے، جس سے آئے دن ہونے والے حادثات کو روکا جا سکے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.