ریاست اُتر پردیش کے ضلع مظفر نگر کے تھانہ سیول لائن علاقے کے گاؤں سوجڈو کے انڈسٹریل ایریا میں واقع 'اتکرشٹھ فرنیچر' میں اچانک آگ لگ گئی۔ آگ اتنی شدید تھی کی دور سے بھی آگ کی لپٹی دیکھی جا سکتی تھی۔
مقامی لوگو نے آگ لگنے کی اطلاع مظفر نگر کے فائر اسٹیشن کو دی۔ اطلاع ملتے ہی فائر برگیڈ کے افسران گاڑی کے ساتھ موقع پر پہچ گئے۔ کڑی مشقت کے بعد فرنیچر کے گو ڈاؤن میں لگی آگ پر قابو پایا جا سکا۔
موقع پر پہچے فائر سرکل آفیسر نے بتایا کہ 'اتکرشٹھ فرنیچر کے شیو روم میں آگ لگنے کی ہمیں اطلاع ملی تھی، جس کے بعد ہمارے آفیسرز فائر ٹینڈرز کے ساتھ موقعے پر پہچے اور آگ پر بمشکل قابو پایا۔'
بتایا جا رہا ہے کہ 'آگ لگنے کی وجہ سے مالک کا لاکھوں کا مالی نقصان ہوا ہے۔'
وہیں آگ لگنے کی وجوہات کا ابھی پتہ نہیں چل سکا ہے۔