ETV Bharat / state

اٹاوہ: فیکٹری میں آتشزدگی سے ڈیڑھ کروڑ کا نقصان - ایک شخص کو بچا لیا

تقریباً ایک گھنٹے کی سخت مشقت کے بعد آگ پر قابو پایا گیا، لیکن تب اس کی فیکٹری میں رکھا ہوا خام مال، سلائی مشینیں، جنریٹر، ایکٹوا اسکوٹی اور پوری فیکٹری کا انٹیریر آفس کافرنیچر جل چکا تھا۔

fire
آتشزدگی
author img

By

Published : Apr 22, 2021, 10:21 PM IST

وزیراعظم نریندرمودی کی خود انحصار مہم کے تحت اترپردیش میں اٹاوہ کے بسریہر میں قائم کی گئی ریڈی میڈ کپڑا فیکٹری آگ لگنے سے تباہ ہوگئی، جس کے نتیجے میں تقریباً ڈیڑھ کروڑکی املاک جل کر خاک ہوگئی۔

اٹاوہ کے سینئرپولیس سپرنٹنڈنٹ برجیش کمار سنگھ نے آج یہاں کہا کہ آگ لگنے کا واقعہ دیرشب کو پیش آیا۔ فائر بریگیڈ کے عملہ نے اطلاع ملنے کے بعد راحت اوربچاو کا کام کرکے ایک شخص کو بچا لیا جو تیسری منزل پر تھا لیکن آگ اتنی زیادہ تھی کہ آگ پرقابو پانا ممکن نہیں ہو سکا جس کے نتیجے میں بڑانقصان ہوا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بیگم نور بانو اترپردیش شیعہ سینٹرل وقف بورڈ کی بلا مقابلہ رکن منتخب

فیکٹری کے مالک سنیل کمار نے بتایا کہ بدھ کی شام کو صحیح سلامت فیکٹری کو بند کیا تھا اور نگرانی کے لئے چھوٹا بھائی انل کمار فیکٹری پرہی دوسری منزل پر رہتا تھا۔ انل نے فون کرکے بتایا کہ نیچے سے فیکٹری کی جانب سے بہت تیز دھواں آرہا ہے جس پرمیں نے محکمہ فائرکو فون کیا اور موقع پر پہنچاتو پہلے سے ہی وہاں پر بسر یہر تھانہ انچارج مکیش کمار سولنکی فورس کے ساتھ موجودتھے اور فائر کی گاڑی کے ساتھ آگ پر قابو پانے کی کوشش کر رہے تھے۔

تقریباً ایک گھنٹے کی سخت مشقت کے بعد آگ پر قابو پایا گیا، لیکن تب اس کی فیکٹری میں رکھا ہوا خام مال، سلائی مشینیں، جنریٹر، ایکٹوا اسکوٹی اور پوری فیکٹری کا انٹیریر آفس کافرنیچر جل چکا تھا۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.