ETV Bharat / state

Neha Public School Beating Case مظفر نگر اسکول معاملے میں ٹیچر کے خلاف مقدمہ درج

خاتون ٹیچر کا قابل اعتراض باتیں کہتے ہوئے ایک بچے کو دوسرے بچے سے پٹوانے کا ویڈیو سوشل میڈیا پر ہوا تھا وائرل۔ Case filed against Teacher Tripta Tyagi in Neha Public School Beating Case

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Aug 26, 2023, 5:25 PM IST

Updated : Aug 26, 2023, 5:38 PM IST

مظفر نگر اسکول معاملے میں ٹیچر کے خلاف مقدمہ درج

اترپردیش کے مظفر نگر ضلع کے منصورپور تھانہ علاقے کے تحت کھباپور گاؤں کے نیہا پبلک اسکول میں ٹیچر کی جانب سے ایک طالب علم کی دوسرے طالب علم سے پٹائی کرنے اور مذہبی تعصب پر مبنی تبصرے کرنے کا ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوتے ہی پولیس تفتیش میں جٹ گئی اور دیر رات پولیس نے خاتون ٹیچر کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔

دراصل یہ وائرل ویڈیو 24 اگست کا بتایا جا رہا ہے اس وائرل ویڈیو میں ٹیچر کے کہنے پر ایک بچے کو اس کے کلاس میٹ کے ذریعے تھپڑ مروائے جا رہے ہیں۔ دیکھتے ہی دیکھتے یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہوا۔ ویڈیو کا نوٹس لیتے ہوئے پولیس محکمہ بھی حرکت میں ایا اور خاتون ٹیچر کے خلاف دیر رات دفاع 323 اور 504 کے تحت مقدمہ درج کیا۔ وہیں خاتون ٹیچر کا کہنا ہے کہ میری منشا اس طرح کی نہیں تھی۔ انہوں نے بتایا کہ بچے کے والدین نے کہا تھاکہ بچہ پڑھائی میں کمزور ہے اس پر تھوڑا توجہ دیں کیونکہ بچے کو جو سبق دیا گیا تھا اس نے یاد نہیں کیا۔ٹیچر نے کہا کہ میں معذور ہوں، یہی وجہ ہے کہ میں نے دوسرے بچے سے اسے مارنے کے لیے کہا تھا۔ بنائی گئی ویڈیو کو توڑ مروڑ کر پیش کیا جارہا ہے۔

آپ کو بتا دیں کہ اس معاملے میں مقدمہ درج تو ہوگیا ہے لیکن ابھی تک خاتون ٹیچر کی گرفتاری نہیں ہوئی ہے اور ضلع انتظامیہ کی جانب سے خاتون ٹیچر کے ذریعے چلائے جارہے اسکول کی جانچ کی جا رہی ہے۔ وہیں بچے کے والدین کا کہنا ہے کہ ہم گاؤں میں امن چاہتے ہیں۔ خاتون ٹیچر نے جو کیا وہ غلط ہے۔ پولیس اپنا کام کر رہی ہے۔ ضلع انتظامیہ کے اعلی افسران بھی ہمارے گھر آرہے ہیں اور اس معاملے کی پوری جانکاری کررہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: Jamiat Ulema on School Student Beaten جمعیت علماء کا اسکولی طالب علم کی پٹائی پر خاتون ٹیچر کو گرفتار کرنے کا مطالبہ

جمیعت علمائے ہند کا ایک وفد بھی بچے کے گھر پہنچا اور ان کے والدین سے بات چیت کی اور میڈیا سے روبرو ہوتے ہوئے کہاکہ ’ہم ضلع انتظامیہ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ٹیچر کے خلاف سخت ترین کاروائی کی جائے تاکہ مستقبل میں اس طرح کا کوئی دوسرا واقعہ پیش نہ آئے‘۔

Last Updated : Aug 26, 2023, 5:38 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.