ملک کے بیشتر علاقوں میں برڈ فلو کے پھیلاؤ کے پیش نظر ریاستی حکومت نے برڈ فلو کے بارے میں انتظامیہ کو چوکس کردیاہے۔
گزشتہ روز میرا پور پولیس اسٹیشن کے علاقے کے قطب پور گاؤں میں اچانک ایک درجن کے قریب کوؤں کی موت ہوگئی۔ اچانک کوؤں کی موت سے دیہاتیوں میں خوف پھیل گیا۔ اور برڈ فلو کے خدشات بڑھ گئے۔
مقامی لوگوں کے مطابق آدھا درجن کے قریب کوّے گاوں کے پرائمری اسکول نمبر 1 کے قریب اور اتنے ہی کوے گاؤں کے تالاب کے قریب گرے ہوئے پائے گئے۔
مقامی افراد نے اس معاملے کو محکمہ جنگلات اور جانوروں سے متعلق محکمہ کو اطلاع دی ، کچھ لوگوں نے مرے ہوئے کوڑوں کا ایک گڑھا کھود کر اس میں کوؤں کو دفن کردیا۔
اس ضمن میں جانوروں کے میڈیکل افسر نے بتایا کہ انہیں اطلاع ملی تھی کہ کچھ کوؤں کی موت ہوگئی ہے، جس پر ٹیم کو موقع پر بھیجا گیا ۔ اور مقامی طور پر اس معاملے کی تفتیش شروع کی گئی ہے۔اور ان کوؤں کا پوسٹ مارٹم کیا گیا ہے ، تاہم پوسٹ مارٹم میں، برڈ فلو کی کوئی علامت نہیں دیکھی گئی ہے۔
شدید سردی کے سبب نمونیا کی وجہ سے ان کی موت ہوئی ہے۔ لیکن پھر بھی ہم نے ان کے نمونے بریلی لیبارٹریز کو بھیجے ہیں۔ اگر ہمیں ایسی کوئی علامت دکھائی دی تو ہماری ٹیم پوری طرح تیار اور مستعد ہے ۔'ہماری عوام سے اپیل ہے کہ آپ خوفزدہ نہ ہوں ، آپ نے جس طرح کوویڈ-19 سے لڑا اور احیاط کیا اسی طرح اس کا بھی خیال رکھیں ، کہیں بھی کوئی پرندہ مرد مل جائے تو۔ ہمارے ٹول فری نمبر پر کال کریں ، ہماری ٹیم اس برڈ فلو کو لیکر پوری طرح مستعد ہے۔