کسان نے لاک ڈاؤن میں حکومت سے مدد کا مطالبہ کیا ہے۔ کیوں کہ اس حادثے میں کسان کا سارا سامان اور دیگر ضروری سامان جل کر خاکستر ہو گیا۔
واقعہ ضلع کے بہار تھانہ کا ہے۔ آگ لگنے کے تھوڑی ہی دیر میں سب جل گیا۔ گاؤں والوں کی مدد سے آگ پر قابو پایا جا سکا۔
بہار تھانہ علاقے میں پہاڑ پور گاؤں میں رہنے والے بچئی کوری کے گھر میں آک کی لپٹیں اٹھنے لگیں۔ یہ آگ اس وقت لگی جب کسان کی اہلیہ چولہے پر کھانا بنا رہی تھی۔
چولہے کی چنگاری سے گھر میں بنے چھپر میں آگ لگ گئی اور دیکھتے ہی دیکھتے آگ نے خطرناک شکل اختیار کر لی۔ دیکھتے ہی دیکھتے کسان کا گھر جل کر خاق ہو گیا۔ کسان نے اس لاک ڈاؤن میں اتنظامیہ سے مدد کی اپیل کی ہے۔