ETV Bharat / state

Farmers Handed Over Memorandum to RLD: نوئیڈا میں کسانوں نے جینت چودھری کو میمورینڈم سونپا - آر ایل ڈی صدر جینت چودھری کو میمورینڈم

نوئیڈا میں ظلم و زیادتی کے خلاف کسانوں نے آر ایل ڈی صدر جینت چودھری RLD President Jayant Chaudhary کو میمورینڈم پیس کیا ہے۔

نوئیڈا میں کسانوں نے جینت چودھری کو میمورینڈم سونپا

author img

By

Published : Dec 30, 2021, 1:53 PM IST

اتر پردیش نوئیڈا کے دادری سے گزر رہے ریلوے کوریڈور ڈی ایم آئی سی Railway Corridor DMIC اور ڈی ایف سی سی سے متاثر کسانوں کے وفد نے کسان ایکتا سنگھ کے قومی خزانچی منیش بھاٹی کی قیادت میں راشٹریہ لوک دل RLD کے صدر جینت چودھری سے دہلی میں ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔

ان لوگوں نے جینت چودھری کو بتایا کہ علاقے کے کسانوں پر مظالم ڈھائے جا رہے ہیں اور ان کے حقوقِ چھینے جا رہے ہیں۔ کہیں کوئی سنوائی بھی نہیں ہو رہی ہے۔ اس دوران کسانوں نے جینت چودھری کو ایک میمورنڈم بھی پیش کیا ہے۔

منیش بھاٹی نے جینت چودھری کو بتایا کہ ڈی ایم آئی سی اور ڈی ایف سی سی سے متاثر کسان 2013 کے نئے اراضی حصول قانون کے تحت معاوضہ اور ملازمت وغیرہ کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

بوڑاکی گاؤں میں 176 دن اور پلہ گاؤں میں کسان 16 دن سے غیر معینہ مدت دھرنے پر بیٹھے ہیں، لیکن حکومت اور ارباب اختیار پر اس کا کوئی اثر نہیں ہو رہا۔ راشٹریہ لوک دل کے صدر جینت چودھری نے کسانوں کو یقین دلایا کہ وہ ان کے ساتھ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کسانوں پر ظلم ہر گز برداشت نہیں کیا جائے گا۔ اس لڑائی میں ہم سب آپ کے ساتھ ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: Samajwadi Party Rath Yatra: 'اتر پردیش کے عوام تبدیلی کے خواہاں'

اس موقع پر عجب سنگھ پردھان، کسان سنگھرش سمیتی گریٹر نوئیڈا کے رویندر بھاٹی بوڑاکی، سدھیر کاسانہ، امیش بھاٹی ایڈوکیٹ، عمر خان و دیگر کسان موجود تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.