ریاست اتر پردیش کے مرادآباد پنچایت بھون میں 'کسان کلیان مشن' مہم کے تحت کسان میلہ اور نمائش کا انعقاد کیا گیا۔ کسان میلے میں کئی قسم کی فصل پیداوار سے متعلق جانکاریاں کسانوں نے حاصل کیں اور اس دوران کسانوں نے مختلف اقسام کی زرعی مشینوں کی بھی جانکاری حاصل کی۔
کسان میلے میں کئی محکموں کے ذریعہ کسانوں کو زراعت سے متعلق جانکاریاں دینے کے مقصد سے اسٹال لگائے گئے اور اس دوران کسانوں کے ایک سیمینار کا انعقاد بھی کیا گیا۔
سیمینار کو خطاب کرتے ہوئے رکن اسمبلی راجیش کمار چنٌو نے کہا کہ بھارت ایک زرعی ملک ہے اور یہ ملک کسانوں کے ذریعہ ہی چلتا ہے۔ کسان ملک کا انداتا ہے اور ہمیشہ سے ہی ملک میں کسانوں کا تعاون رہا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ 'فصلی رن موچن اسکیم' کے تحت ضلع مرادآباد میں سرکار کے ذریعہ 322 کروڑ روپیہ کا قرض معاف کردیا گیا۔ حکومت کی اول ترجیح کسانوں کے گنٌے کی قیمت کی ادائیگی کرنا ہے۔
مزید پڑھیں:
میرٹھ: جمعیت علماء ہند شہر میرٹھ کی جانب سے غربا میں کمبل تقسیم
ضلع میں سال 2016 اور 2017 کا 606 کروڑ روپے کی پرانے گنے کی قیمت کی ادائیگی کی گئی ہے۔