ETV Bharat / state

Conducting Workshops in Noida: خاندانی منصوبہ بندی سے متعلق خدمات کو بہتر بنائیں، سی ایم او - چیف میڈیکل افسر ڈاکٹر سنیل کمار شرما

نوئیڈا میں فیملی پلاننگ پروگرام family planning program کے حوالے سے ایک ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔ ورکشاپ میں ایڈیشنل چیف میڈیکل افسر( RCH) ڈاکٹر بھارت بھوشن نے کہا کووڈ کے دور میں محکمہ صحت کی کچھ اسکیمز کا متاثر ہونا فطری تھا۔ خاندانی منصوبہ بندی کا پروگرام بھی اس سے اچھوتا نہیں تھا لیکن اب حالات معمول پر آچکے ہیں۔ لہٰذا سب کو اسکیمز کی صد فیصد کامیابی پر توجہ دینی چاہیے۔

خاندانی منصوبہ بندی کی خدمات فراہمی کو بہتر بنائیں، سی ایم او

author img

By

Published : Feb 24, 2022, 2:35 PM IST

اتر پردیش کے نوئیڈا میں پی ایس آئی Population Services International کے تعاون سے فیملی پلاننگ پروگرام کی پیش رفت کے حوالے سے ایک ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔

ورکشاپ میں چیف میڈیکل افسر ڈاکٹر سنیل کمار شرما نے کہا ضلع میں خاندانی منصوبہ بندی کے پروگرام سے وابستہ تمام افسران-ملازمین اور فرنٹ لائن کارکنان کو خاندانی منصوبہ بندی کی خدمات کو بہتر بنانے اور وسائل فراہم کرنے پر خصوصی توجہ دینی چاہئے۔

اس کے لیے انہوں نے جوڑے کی کونسلنگ پر بھی زور دیا۔ورکشاپ میں ایڈیشنل چیف میڈیکل افسر( RCH) ڈاکٹر بھارت بھوشن نے کہا کووڈ کے دور میں محکمہ صحت کی کچھ اسکیمز کا متاثر ہونا فطری تھا۔

خاندانی منصوبہ بندی کا پروگرام بھی اس سے اچھوتا نہیں تھا لیکن اب حالات معمول پر آچکے ہیں۔ لہٰذا سب کو اسکیمز کی صد فیصد کامیابی پر توجہ دینی چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ خواتین ڈاکٹروں پر خاندانی منصوبہ بندی کے معاملے میں زیادہ ذمہ داری عائد ہوتی ہے اس لیے انہیں چاہیے کہ وہ زیادہ سے زیادہ جوڑوں کو خاندانی منصوبہ بندی کی اہمیت بتائیں اور انہیں خاندانی منصوبہ بندی کے لیے دستیاب آلات استعمال کرنے کی ترغیب دیں۔

ورکشاپ میں ڈسٹرکٹ پروگرام منیجر منجیت کمار نے کہا کہ طے شدہ دنوں کے علاوہ فیملی پلاننگ کی خدمات فراہم کرنے کی ضرورت ہے۔

اس موقع پر ضلع ملیریا افسر راجیش شرما نے شہری علاقوں میں باقاعدہ ویکسینیشن پر زور دیا۔

انہوں نے کہا کہ شہری علاقوں میں کچی آبادیوں کی وجہ سے باقاعدگی سے ویکسینیشن ایک بڑا چیلنج ہے، تاہم یہاں ہر صورت میں 100 فیصد ویکسی نیشن ہونا ضروری ہے۔

اس ایک روزہ ورکشاپ کا انعقاد تنظیم کی جانب سے کیے گئے کام کی پیشرفت اور سیکھنے کو بانٹنے کے لیے کیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: خاندانی منصوبہ بندی کی کاؤنسلنگ کے لیے تربیت

ورکشاپ میں ڈاکٹر منیشا بنسل، ڈاکٹر وندنا کمل، اسٹاف نرس منجو بنسل اور ایچ ایم آئی ایس آپریٹر رنکو کمار منصوبہ بندی کے پروگراموں میں ان کی کامیابیوں پر تعریفی اسناد سے نوازا گیا۔
پروگرام میں پی ایس آئی کی فیملی پلاننگ کونسلر پنکی سنگھ، سی ایم او آفس کے ایڈیشنل ریسرچ آفیسر کے کے بھاسکر، آشودیپ، ابھیشیک، گووند، مونیکا سریواستو، اسٹاف نرس سمیت آشا کارکنان نے حصہ لیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.