میرٹھ: ریاست اتر پردیش کے ضلع میرٹھ میں آج شاہی عید گاہ میں ایک مفت آئی کیمپ کا اہتمام کیا گیا۔ سماجی تنظیم شیخ الوی سمنیگر چونے والے ویلفیئر ٹرسٹ اور عید گاہ کمیٹی کی مشترکہ کوششوں سے میرٹھ کے پچھڑی آبادی والے علاقوں میں خاص کر پسماندہ طبقات کے لوگوں کے لیے آئی کیمپ کا اہتمام کیا گیا۔ اس کیمپ میں سبھی سماج کے لوگوں کے لیے مفت کیمپ منعقد کیا گیا جس میں تقریبا پانچ سو سے زیادہ بچوں بزرگوں اور نوجوانوں کی آنکھوں کی سبھی طرح کی جانچیں مفت کی گئیں، یہاں تک کہ جن مریضوں کو آنکھوں کے آپریشن کی ضرورت ہے، ان کے لیے بھی سوسائٹی علاج کے اخراجات اٹھائے گی۔
مزید پڑھیں: Interview With Nutritionist Rakia Koul انسانی جسم میں معیاری اور متوازن غذا کی اہمیت
مزید پڑھیں: Robotics in Surgery روبوٹ منیمل ایکسس سرجریز میں نئی جہت بخشے گا
میرٹھ میں لوک پریہ ہسپتال کی جانب سے آنکھوں کے ڈاکٹر کی ٹیم نے مریضوں کی جانچ کے بعد ان کو نفت میں دوائیاں بھی تقسیم کی گئیں۔ ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ موجودہ وقت میں نئی نسل موبائل فون کی وجہ س بہت تیزی سے آنکھوں کے امراض میں مبتلا ہورہے ہیں۔ لوگوں کو موبائل کا کم استعمال کرنے کی اپیل کی گئی۔