مختلف کسان تنظیموں کے ذریعہ دہلی کوچ کے اعلان کے بعد ، دہلی پولیس نے غازی پور سرحد پر سیکیورٹی کے وسیع انتظامات کر رکھے ہیں۔ دہلی پولیس کے علاوہ مرکزی نیم فوجی دستوں کے جوان بھی تعینات کردیئے گئے ہیں ۔تاکہ کسی بھی ناخوشگوار صورتحال کا سامنا نہ ہو۔
نوئیڈا اور غازی آباد سے آنے والی گاڑیوں کو دہلی پولیس اور سنٹرل نیم فوجی دستوں کے اہلکاروں کی جانب سے عارضی پابندیاں لگا کر غازی پور سرحد پر چیک کیا جارہا ہے۔
تفتیش کے بعد ہی ، کسی گاڑی کو دہلی میں داخل ہونے کی اجازت دی جارہی ہے۔ دہلی پولیس کے سینئر افسران سرحد کی صورتحال پر مسلسل نگرانی کر رہے ہیں اور پولیس اہلکاروں کو بریفنگ دی جارہی ہے۔
مزید پڑھیں :
پولیس انکاؤنٹر میں بدمعاش گولی لگنے سے زخمی، گرفتار
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ کچھ کسان رہنما دوپہر کے بعد سرحد پر آسکتے ہیں۔ اس لئے ابھی سے تیاریاں کی جارہی ہیں۔ غازی پور سرحد اس لئے بھی اہمیت رکھتی ہے کہ یہاں غازی آباد اور نوئیڈا کی سرحدیں ملتی ہیں۔ چنانچہ یہاں پولیس کی جانب سے اضافی تیاریاں کی جارہی ہیں ۔