ETV Bharat / state

Aligarh Muslim University یوم علیؓ کے موقع پرمولانا آزاد لائبریری میں نایاب مخطوطات اور کتب کی نمائش - مخطوطات اور کتب کی نمائش

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کی مولانا آزاد لائبریری نے 'علی سوسائٹی' کے اشتراک سے حضرت علیؓ کے یومِ ولادت کے موقع پر نایاب مخطوطات اور کتابوں کی ایک نمائش کا اہتمام کیا۔

اے ایم یو
اے ایم یو
author img

By

Published : Feb 6, 2023, 10:39 PM IST

معروف تعلیمی ادارہ علیگڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) میں تعلیمی ادارہ کے وائس چانسلر پروفیسر طارق منصور نے نمائش کا افتتاح کیا جو تاریخ و ثقافت اور مذہبیات سے محبت رکھنے والوں کے لیے 11 فروری 2023 تک کھلی رہے گی۔ وائس چانسلر نے نمائش کا بغور مشاہدہ کیا اور ہاتھ سے لکھے گئے قدیم مخطوطات، قرآن پاک کے مختلف نسخوں اور مختلف زبانوں کی نادر کتب کے بارے میں دریافت کیا۔ اس میں نہج البلاغہ کا 900 سال پرانا ایک نسخہ بھی شامل ہے جو برصغیر میں موجود قدیم ترین نسخہ ہے۔

اس دوران یونیورسٹی لائبریرین پروفیسر نشاط فاطمہ اور لائبریری کے اورینٹل سیکشن کے انچارج ڈاکٹر ٹی ایس اصغر عطا خورشید نے نمائش میں شامل کئے گئے مخطوطات کی تاریخی، علمی و مذہبی اہمیت کے بارے میں وائس چانسلر کو معلومات فراہم کیں۔

پروفیسر منصور نے یونیورسٹی کے مختلف حصوں کا بھی معائنہ کیا اور لائبریری میں انفراسٹرکچر اور سہولیات کو بہتر کرنے پر زور دیا۔ نمائش میں لائبریری کے نایاب مجموعوں میں سے جو مخطوطات و قدیم دستاویزات شامل کئے گئے ہیں۔ نہج البلاغہ کے مختلف قدیم نسخے، اور کوفی رسم الخط میں چمڑے کی جھلّی پر تحریر قرآن پاک کے کچھ اجزاء شامل ہیں، جس کے بارے میں خیال کیا جاتا ہے کہ انھیں خود حضرت علیؓ نے اپنے ہاتھ سے لکھا تھا۔

حضرت علی کی زندگی اور فضائل کو بیان کرنے والی مختلف زبانوں کی کتابیں اور چمڑے کے مختلف کوور جن سے مخطوطات کی خوبصورتی میں اضافہ ہوتا ہے وہ بھی نمائش کا حصہ ہیں۔
مزید پڑھیں:BBC Documentary Controversy اے ایم یو کے وائس چانسلر کے مضمون پر تنقید

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.