ریاست اترپردیش کے ضلع نوئیڈا میں عام آدمی پارٹی کے ضلعی صدر بھوپندر جدون نے عوام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ضلع میں جاری امن و امان کی بدترین صورتحال، قتل وغارت گری اور لوٹ کھسوٹ کا بازار گرم ہے۔ رام راج کا نعرہ دے کر ریاست میں اقتدار میں آنے والی یوگی حکومت نے ریاست میں جنگل راج قائم کر دیا ہے ۔یہاں کوئی بھی محفوظ نہیں ۔
انہوں نے کہا کہ برہمن، دلت، پسماندہ، اقلیتں سبھی ظلم کا شکار ہو رہے ہیں، سرکار نے کسی کو بھی نہیں بخشا، عام آدمی پارٹی ایسے لوگوں کے ساتھ کھڑی رہے گی اور اس ظلم کے خلاف بلند کرتی رہے گی۔
اس موقع پر ضلعی جنرل سکریٹری اور پارٹی کے ترجمان سنجیو نگم، ضلعی خزانچی پنڈت امیش گوتم، ضلعی نائب صدر انیل چنچی اور کیلاش شرما، یوتھ سیل کے ضلعی صدر راہل سیٹھ، اقلیتی سیل کے ضلعی صدر دلدار انصاری، جنرل سکریٹری آفتاب عالم، یامین انصاری، منو چوہدری، ایس سی شرما وغیرہ موجود تھے۔