یہاں اب سولار اینرجی پلانٹ نصب کیا جا رہا ہے جس سے بجلی پیدا کی جائے گی۔ اس سے نہ صرف وکاس بھون کا فائدہ ہوگا بلکہ آس پاس کے علاقے کے عوام بھی مستفید ہوں گے۔
ریاست بارہ بنکی کے وکاس بھون کی چھت پر 57 کلو واٹ کا سولار اینرجی پلانٹ قائم کیا جا رہا ہے۔ اس کی خاصیت یہ ہے کہ سیدھے گرڈ سے کنیکٹ ہوگا۔
اس کا فائدہ یہ ہوگا کہ اس سے نہ صرف وکاس بھون کو بجلی ملے گی بلکہ آس پاس کے علاقوں میں بھی یہ بجلی فراہم کی جا سکے گی۔
اس سولار اینرجی پلانٹ کی سب سے بڑی خاصیت یہ ہے کہ اس میں زرا بھی آلودگی نہیں ہوگی۔
دراصل حکومت کی کوشش ہے کہ توانائی کے حلقہ میں کم سے کم آلودگی میں توانائی کی پیداوار کی جائے۔
اس کے لیے ضروری ہے کہ سولار اینرجی کی پیداوار کی جانب رخ کیا جائے۔ اس سے بجلی پیدا کرنے میں کوئی آلودگی بھی نہیں ہوگی اور قدرتی ذرائع کا بہتر استعمال بھی ہوگا۔