پولیس نے احکام پر عملی جامہ پہناتے ہوئے مذکورہ افراد کو ہفتہ و اتوار سمیت دو روز کے لیے نظر بند کر دیا ہے۔
ایس ایچ او تھانہ کنڈہ کوتوالی ڈی پی سنگھ نے بتایا کہ ضلع مجسٹریٹ کے احکام پر عمل درآمد کرتے ہوئے جہاں راجا ادے پرتاپ سنگھ ،جتیندر یادو، آنند پال، رماکانت مشرا، بھوانی وشواکرما، روی سنگھ،ہنومان پانڈے، کیسری نندن، جمنا موریہ، نربھے سنگھ و گیا پرساد پرجاپتی سمیت گیارہ افراد ہفتہ کی شام پانچ بجے سے لے کر اتوار کی شب دس بجے تک گھروں میں نظر بند رہیں گے۔
واضح ہو کہ راجا ادے پرتاپ سنگھ ہمیشہ یوم عاشورہ کے روز راستہ میں بھنڈارہ کرکے جلوس نکالنے کی کوشش کرتے ہیں۔ گزشتہ کئی سال سے انتظامیہ کی جانب سے بھنڈارے کی اجازت نہ دے کر راجا ادے وان کے حامیوں کو نظر بند کر دیا جاتا ہے۔ جبکہ ہائی کورٹ نے بھنڈارے و جلوس پر پابندی لگائی ہے۔ سابقہ سال کی طرح امسال بھی یوم عاشورہ پر سبھی کو نظر بندر کر دیا گیا ہے۔