ETV Bharat / state

نجی اسکول کو چھ ارب روپے کا بجلی بل - چھ ارب

وزیراعظم نریندر مودی کے پارلیمان حلقے وارانسی میں بجلی محکمۂ کی بڑی لاپرواہی کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ جہاں محکمۂ بجلی کی جانب سے ایک اسکول کو چھ ارب روپے کا بجلی بل بھیجا گیا ہے۔

چھ ارب روپے کا بجلی بل
author img

By

Published : Sep 5, 2019, 1:03 PM IST

Updated : Sep 29, 2019, 12:43 PM IST

ریاست اترپردیش میں گزشتہ دنوں بجلی کے دام میں اضافی کردیا گیا ہے جس کے سبب عام لوگوں کا بجٹ بھی کافی متاثر ہوا ہے۔

چھ ارب روپے کا بجلی بل

وزیراعطم کے پارلیمانی حلقے وارانسی میں محکمۂ بجلی کی لاپرواہی کے سبب ایک نجی اسکول کو تقریباً 6 ارب 18 کروڑ 51 لاکھ روپئے کا بجلی بل بھیجا گیا ہے۔

اس تعلق سے اسکول کے کو-آرڈینیٹر یوگیندر مشرا نے بتایا کہ جب انھوں نے یہ بجلی بل دیکھا تو انھیں اس بات پر یقین ہی نہیں ہوا، انھوں نے اسے کئی بار الٹ پلٹ کر دیکھا اور کئی لوگوں سے پوچھا کہ واقعی یہ بل چھ ارب روپے کا ہے؟

حالانکہ انھوں نے بجلی محکمہ سے اس بات کی شکایت کی تھی لیکن افسران نے یہ کہہ کر اپنا پلہ جھاڑ لیا کہ سافٹ ویئر میں گڑبڑی ہونے کے سبب یہ معاملہ پیش آیا ہے اور اتنا کہہ کر انھیں روانہ کردیا گیا۔

یوگیندر کا مزید کہنا ہے کہ وہ گزشتہ کئی دنوں سے محکمۂ بجلی کے دفتر کا چکر کاٹ رہے ہیں لیکن انھیں صرف یقین دہانی کرائی جارہی ہے، جب کہ انھیں 25 اگست کو یہ بل موصول ہوا ہے اور اگر انھوں سے سات ستمبر سے قبل بل کی ادائیگی نہیں کی تو اسکول کا بجلی کنکشن کاٹ دیا جائے گا۔

Intro:Body:Conclusion:
Last Updated : Sep 29, 2019, 12:43 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.