ETV Bharat / state

عید کی خوشیاں گھر میں ہی منائیں

کورونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے کے لیے ملک میں لاک ڈاون نافذ ہے جبکہ اس پر سختی سے عمل کرتے ہوئے وائرس کا خاتمہ کیا جاسکتا ہے۔

Eid: azamgarh dm ask people to observe lockdown norms
عید کی خوشیاں گھروں میں ہی منائیں
author img

By

Published : May 19, 2020, 12:23 PM IST

ملک میں نافذ لاک ڈاون کے درمیان ماہ رمضان آخری عشرے میں ہے اور ایسے حالات میں مختلف علمائے کرام اور سماجی و سیاسی رہنماؤں نے مسلمانوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اس سال عید کی خریداری نہ کریں، تاہم ان پیسوں سے خوب غریبوں کی مدد کی جائے۔

عید کی خوشیاں گھروں میں ہی منائیں

وہیں اعظم گڑھ کے ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ این پی سنگھ نے بھی مسلمانوں سے پرزور اپیل کی ہے کہ وہ عید کی خریداری سے پرہیز کریں اور بازاروں میں جمع نہ ہوں تاکہ کورونا سے محفوظ رہ سکیں۔

انہوں نے نہایت ہی عمدہ اردو زبان میں ایک بیان جاری کرتے ہوئے عوام سے اپیل کی کہ رمضان المبارک کا مقدس ماہ کا آخری دہا جاری ہے لہذا لیلۃ القدر کی راتوں کا گھروں میں ہی اہتمام کریں، خوب عبادت کریں اور ملک سے وبا کے خاتمہ کےلیے دعا کریں۔

این پی سنگھ نے مزید کہا کہ عید کی خوشیاں گھروں میں رہ کر گھر والوں کے ساتھ ہی منائیں جبکہ رشتہ داروں اور دوست و احباب کو میسج یا فون پر مبارکباد پیش کریں۔ انہوں نے کہا کہ عید کے موقع پر کسی کے گھر نہ جائیں اور نہ ہی کسی کو اپنے گھر بلائیں ایسا کرنے سے نہ صرف آپ کورونا سے محفوظ رہ سکتے ہیں بلکہ آپ اپنے خاندان اور دوست و احباب کو بھی محفوظ رکھ سکتے ہیں۔

اعظم گڑھ ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ این پی سنگھ نے نہایت ہی عمدہ اردو میں اپنا بیان جاری کیا جو لائق ستائش عمل ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.